شوہر اور سائیڈ چِک کی لِیک چیٹ (بات چیت) ملاحظہ فرمائیں، کیا بیوی اِس پے خوش ہے؟
ایک نوجوان خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ اُس کو کیسے پتہ چلا کے اُس کا شوہر اُس کو دھوکہ دے رہا ہے۔
خاتون کے مطابق اُسے پتہ چلا کے اُن کی پانچ سالہ بیٹی خود اپنے والد کا فون اَن لاک کر سکتی ہے۔
اُس کی مدد سے خاتون اپنے شوہر کے واٹس ایپ پیغامات کو پڑھنے میں کامیاب رہی۔
اُس خاتون کے مطابق وہ گھر میں آرام کر رہی تھی، جب اُس کو پتہ چلا کہ اُن کی پانچ سالہ بیٹی کو اپنے والد کے فون کا پاس کوڈ معلوم ہے۔
اپنی بیٹی کو اُس نے فون اَن لاک کرنے کو کہا اور پھر وہ اپنے شوہر کے پیغامات دیکھنے کے لیے سیدھا واٹس ایپ پے گئی۔
واٹس ایپ اوپن کرنے پے اُس کو ایک چیٹ جولیٹ نامی خاتون کے ساتھ ملی، جس سے اُس خاتون کو یہ پتہ چلا کہ اُس کا شوہر پہلے ہی اِس خاتون سے ملنے اور بیڈ روم کی خوشی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ اُس شخص نے اپنی بیوی سے جھوٹ بولا کہ جس کمپنی میں وہ ملازمت کرتا ہے اُس کمپنی نے اُس کو سروے کے لیے جانے کو کہا ہے۔ وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ اُس کی بیوی کو پہلے ہی حقیقت کا علم ہوچکا ہے۔
خاتون نے اپنی آپ بیتی کچھ اس طرح سنائی
میرے شوہر کے فون کو پاس کوڈ لگا ہوا تھا جس کو میں نہیں جانتی تھی، گزشتہ رات جب میں نے اپنی بیٹی کو اپنے شوہر کے موبائل فون پے گیم کھیلتے دیکھا تو میں حیران رہ گئی اور میں نے اپنی بیٹی سے پوچھا کہ یہ فون اُس کو کس نے اَن لاک کر کے دیا ہے؟ تو میری بیٹی نے مجھے بتایا کہ اُس کو اپنے والد کے موبائل کا پاس کوڈ معلوم ہے۔
میں نے جا کے دیکھا کے میرا شوہر سو رہا ہے تو میں نے اپنی بیٹی سے فون لیا تو وہاں سے مجھے پتہ چلا کہ میرے شوہر نے آج جولیٹ نامی لڑکی کے ساتھ سونے کے لیے وقت طے کیا تھا۔ میں نے خاموشی سے فون کو وہیں چھوڑا اور ہم سو گئے۔
اس دوران میں نے چیٹ کا سکرین شاٹ لیا اور اُس کو اپنے فون میں کرنے کے بعد اپنے شوہر کے فون سے ڈیلیٹ کر دیا۔
آج صبح میرا شوہر جاگا اور کام پر جانے کے لیے تیار ہونے لگا، اُس نے ایک عدد شرٹ، باکسر اور پرفیوم لیا اور اُس کو ایک بیگ میں ڈالا اور بتایا کہ جس کمپنی میں وہ ملازمت کرتا ہے اُس کمپنی نے اُس کو سروے پر جانے کے لیے کہا ہے۔ میں نے اپنے شوہر کی طرف دیکھا تو اُس نے دلیری سے کہا کہ وہ مجھے یاد کرے گا۔ میں نے اُسے گلے لگایا اور وہ چلا گیا۔
نیکا موڈیسٹا کہتی ہیں: ہر عورت کو پیسے کمانے چاہیں اُس کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ یہ کام صرف وہی عورت کر سکتی ہے جو مکمل طور پر اپنے شوہر پر منحصر ہو، یہ رد عمل کسی نیک عورت کا رد عمل نہیں بلکہ ایک ایسی عورت کا رد عمل ہے جو اپنے شوہر سے ڈرتی ہے۔ ہمیں بیدار ہوجانا چاہیے۔
اومبا نے لکھا: درحقیقت دفتر میں جا کہ اُس کو سلام کرو اور اُس کو
٭٭٭٭٭
گفٹ کرو اور سکرین شاٹ اُس کو فارورڈ کر دو۔
پاؤلا اوگولا نے کہا: مجھے آپ کے صبر کی ضرورت ہے کیوں کہ میں پرسکون نہیں رہ سکتا اُسے بغیر کچھ کہے کسی اور عورت سے ملنے کے لیے باہر جاتا ہوا دیکھوں گا۔ ساتھ میں انہوں نے یہ ترغیب بھی دی کہ بہتر یہی ہے کہ آپ اُس کو سکرین شاٹ بھیج دیں اور پھر خاموش رہیں اور اُس کو اپنے آپ سے لڑنے دیں۔
اگر آپ اپنی آپ بیتی شئیر کرنا چاہتے ہیں یا کوئی بھی ایسی کہانی جو کسی دوسرے کے لیے بہتری کا سبب بن سکتی ہے ہمیں واٹس ایپ کریں یا نیچے دیے گئے لنک پے کلک کر کے ہمیں بھیج دیں۔