عید کا چاند کب نظر آئے گا، جدہ میں فلکیاتی انجمن کا وضاحتی بیان | When will the moon of Eid be seen, explained by the Astronomical Society in Jeddah

GR SONS

 


عید کا چاند کب نظر آئے گا، جدہ میں فلکیاتی انجمن کا وضاحتی بیان



 

سعودی عرب جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرہ نے کہا ہے کہ’ جمعرات 20 اپریل 2023 (29 رمضان) کو چاند سورج غروب ہونے کے 24 منٹ بعد تک مکہ مکرمہ کے آسمان پر دیکھا جاسکے گا‘۔ 

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ابو زاہرہ نے بتایا کہ’ فلکیاتی حساب کے مطابق عید الفطر جمعے کو ہونے کا امکان ہے‘۔

ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ ’جمعرات کو سورج مکہ مکرمہ میں 6 بجکر 42 منٹ پر غروب ہوگا۔ اس وقت چاند 04 ڈگری کی بلندی پرموجود ہوگا۔ 0.2 فیصد تک روشن ہوگا‘۔

’سورج غروب ہونے کے 24 منٹ بعد 7 بجکر 06 منٹ پر چاند چھپ جائے گا۔ فلکیاتی حساب کے لحاظ سے 29 رمضان جمعرات کو چاند دیکھا جاسکے گا‘۔ 

فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے کہا کہ ’29 رمضان کو چاند ننگی آنکھ یا ٹیلی سکوپ کے ذریعے نہیں دیکھا جاسکے گا۔ سی سی ڈی کیمرے کی مدد سے  چاند کی رویت ممکن ہوگی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ’ ننگی آنکھ سے چاند نظر نہ آنے کی دو وجوہ ہیں ایک تو یہ کہ اس کی روشنی کم ہوگی۔ دوسری وجہ چاند کی پیدائش ہوئے کم وقت گزرا ہوگا‘۔ 

ابو زاہرہ نے مزید کہا کہ’ جمعہ 21 اپریل کو مکہ مکرمہ میں سورج 6 بجکر 43 منٹ پر غروب ہوگا۔چاند اس وقت  سولہ ڈگری کی بلندی پر موجود ہوگا‘۔

’اس وقت اس کی روشنی 2.4 فیصد ہوگی جسے مطلع صاف ہونے کی صورت میں ننگی آنکھ سے آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔ جمعے کوچاند 8 بجکر5 منٹ پرغروب ہوگا یعنی سورج غروب ہونے کے ایک گھنٹہ  22 منٹ تک نظر آسکے گا‘۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیات کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر انجینیئر محمد شوکت عودۃ نے کہا تھا کہ’ فلکیاتی نظام کے مطابق مسلم دنیا کے کسی بھی علاقے میں جمعرات20 اپریل جمعرات کو ننگی آنکھ سے چاند نہیں دیکھا جاسکتا‘۔ 

ان کا کہنا تھا کہ چاند براہ راست نظر آنے کی پابندی کے اصول پر اس سال عید الفطر سنیچر 22 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

تاہم انجینیئر محمد شوکت عودۃ کا یہ بھی کہنا تھا ’ماضی کے ریکارڈ کو مدنظر رکھ  کر ایسا کوئی دعوی نہیں کیا جاسکتا۔ ممکن ہے بعض ممالک میں فلکیاتی حساب کے باوجود عینی شاہد سامنے آجائیں۔ اگر ایسا ہوا تو کئی مسلم ممالک میں جمعے کو بھی عید ہوسکتی ہے‘۔