امریکہ میں ایک حجام والا || A barber in America

GR SONS

حجام والا امریکہ میں





 امریکہ میں ایک حجام تھا

انوکھی بات یہ تھی کہ وہ اپنے گاہکوں سے پیسے بالکل نہ لیتا 

اور کہتا کہ میں اپنے شوق کی تکمیل کے ساتھ خدمت خلق کر رہا ہوں


ایک شخص نے بال کٹوائے شیو بنوائی اور جب اجرت پوچھی تو حسب معمول حجام نے کہا کہ بھائی میرے لئے دعا کر دینا۔ 

اس شخص کی پھولوں اور گفٹ کی دکان تھی۔ 

اگلے دن جب صبح حجام دکان پر پہنچا تو وہاں پر پھول گفٹ اور وش کارڈ آویزاں تھے۔ 

اس نے خوش دلی سے وہ لے لئے۔ 


پھر ایک شخص جس کی کتابوں کی دکان تھی اس نے حجام سے بال کٹوائے اور اگلے دن اپنی خوشی سے چند عمدہ کتابیں پیک کر کے بھجوا دیں۔ 


اسی طرح ایک شخص کی گارمنٹس کی دکان تھی اس نے چند شرٹس اور ٹائی بھجوا دی۔ 

 

یہ بھی پڑھیں

 سات افراد بمقابلہ سات سو


پھر ایک دن ایک پاکستانی وہاں چلا گیا۔ 

پاکستانی نے بال کٹوائے شیو بنوائی‘ غسل کیا اور اجرت پوچھی 

تو حسب معمول حجام نے نہ لی۔ 

اب اگلی صبح جب حجام اپنی دکان پر پہنچا تو اس نے بھلا کیا دیکھا؟ 


ایک سچے پاکستانی بن کر سوچئے 

اور اندازہ لگائیے

جی ہاں

اگلی صبح 

وہاں 50 کے قریب پاکستانی اس انتظار میں بیٹھے تھے 

کہ کب یہ دکان کھلے 


اور 

وہ سب مفت میں بال و شیو بنوائیں