ٖFight.... between husband and wife |
دنیا میں شاید ہی کوئی میاں بیوی ایسے ہوں جن کی آپس میں نوک جھونک نہ ہوتی ہو... میاں بیوی کی آپسی لڑائی چار دیواری تک جب تک محدود ہو تب تک تو فریقین کے درمیان تفریق کی نوبت نہیں آتی ...
ہاں جیسے ہی میاں بیوی کی آپسی رنجش کسی تیسرے کو پتہ چلتی ہے تو وہی سے معاملات بگڑنے شروع ہوجاتے ہیں۔ خاص کر کہ لڑکی کا فٹاک سے اپنے میکے کال ملا دینا ، جہاں تک میرا خیال ہیکہ آپسی رنجش کو مل بیٹھ کر حل کرلینا بہتر ہے۔جہاں لگے فریقین میں سے کوئی ایک بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تب بہت بہتر ہیکہ لڑکی اپنی ساس کو فریق ثالث بنائے ...
اکثر معاملات میں میاں بیوی اب کاروباری رویہ اپنانے لگے ہیں... میرا یہ کام کردو تو یہ خواہش پوری کرونگا وغیرہ وغیرہ...
شادی کا رشتہ شرطوں سے نہیں چلتا ، نہ ہی ڈیمانڈز سے ۔ جتنی سادہ زندگی گزاریں گیں، اتنا ہی سکون ملے گا ۔
" میری ماں کو خوش رکھو ، تو میں خوش رہو گا " یا " سارا دن کرتی ہی کیا ہو "
شادی ایسی شرائط سے نہیں چلتی جی ، نہ ہی سارا دن کرتی کیا ہو جیسی گھٹیا بات سے ۔
" زیادہ پیسے کما کر لاو ، یا شاپنگ کے لیے زیادہ پیسے دو یا تم ایک نکمے انسان ہو "
شادی ایسے زہریلے الفاظ سے بھی نہیں چلتی ۔
یہ بھی پڑھیں
جب ہم چند اکیلے ویران لوگ شبانہ کو دفن کر رہے تھے تو اچانک بارش
کوشش کریں کہ میاں بیوی ایک دوسرے سے زہریلے جملے نہ بولیں ، نہ ہی ایک دوسرے کی تذلیل کریں ، ایک دوسرے کی عزت کرنے کے لیے کسی شرائط کے ساتھ مشروط نہ کرے ( کہ میرے گھر والوں کو خوش رکھو ، تو میں خوش رہو گا ) ۔ آپکے گھر والوں کو خوش رکھنا آپکی ذمہ داری ہے ، آپکی بیوی کی نہیں ۔
اور بیوی کو بھی چاہئے کہ اگر میاں گھر کا اور بیوی بچے کا خرچہ خوشدلی اور ذمہ داری سے چلا رہا ہے، تو ڈو مور کی ضد نہ کرے، اپنے گھر والوں پر کتنا خرچ کر رہا ہے کیوں کر رہا ہیں، اس پر ایشو نہیں بنائیں ، خرچے کے لیے پریشان نہ کریں،
طلاق کی شرح بڑھتی ہی جارہی ہے میرا نہیں خیال کہ اسمیں سگے ماں باپ سے بڑھ کر کوئی اور انہیں جدا کر پاتا ہے... رشتوں کو جوڑتے وقت صرف حسب نسب دیکھا جاتا ہے ، یا پھر مال و دولت
مگر جیسے ہی شادی ہوتی ہے تو دونوں طرف کے لوگ ہی اپنے اپنے خاندان کی روایتوں کو یاد کرنے لگتے ہیں ،
عورت ذات کم پیار محبت برداشت کرلیگی ، کم پیسہ والے شوہر پر آمادہ ہوجائے گی مگر جو بیوی کی عزت نہ کرے یہ عورت کبھی برداشت نہیں کرتی ، خاص کر کہ جب بیعزتی کھلے عام کی جارہی ہو ...
یہ بھی پڑھیں
ایک شخص سفرپر تھا تو اسکا جوتا پھٹ گیا اس نے جوتا
ایسی ہی مرد زبان دراز عورت / بیوفا عورت کبھی برداشت نہیں کرتا
لہذا کوشش کریں کہ میاں بیوی آپسی نوک جھونک میں ایک دوسرے کو قطعا ایسے الفاظ نہ بولیں جو کہ حقیقت ہو ہی نا ... یا پھر ان الزامات کو بھلانا مشکل ہو
یہ پوسٹ کاپی کی گئی ہے