salesman skills || salesman and girl with her mom

GR SONS


SALESMAN SKILL
 اسے کہتے ہیں ۔۔مہارت


سیل مین اور گاہک
سیل مین کی مہارت


" وہ جو فرسٹ ڈمی پر سوٹ لگا ہوا ہے کیا اس میں

مزید کلرز مل جائیں گے؟؟؟"


گارمنٹس والی شاپ میں، ماں بیٹی کے داخل ہوتے ہی بیٹی نے سیلزمین سے پوچھا


سیلزمین جو موبائل فون میں بزی تھا، فون کو پرے رکھ کر گویا ہوا


" میم...!! اس میں کلرز مل جائیں گے، لیکن ایک فائدے کی بات بتاؤں؟؟؟ "


ماں بیٹی نے پہلے ایک دوسرے کی طرف دیکھا، پھر دونوں نے مل کر سیلزمین کی طرف دیکھا تو ماں گویا ہوئی


" جی ،جی ضرور.... اس مہنگائی کے دور میں کون بےوقوف فائدہ حاصل نہیں کرنا چاہے گا."


سیلزمین." میم پہلی تو یہ بات کہ یہ ڈیزائن پچھلے ہفتے کا ہے اور دوسری بات.....!!!! ( سیلزمین نے سانس لی) یہ

کہ آپ اسے نہ خریدیں، یہ اسٹف اچھا نہیں، ایک دو دھلائی کے بعد خراب. "


ماں بیٹی، دونوں سیلزمین کی صاف گوئی پر حیران ہوئیں کہ بھلا اس دور میں کون سچ بولتا ہے


بیٹی گویا ہوئی." تو آپ ہمیں، کوئی اچھا سا اسٹف دکھا دیں. "


سیلزمین." میم آپ کس طرح کا لینا چاہ رہی ہیں، لان، فینسی یا لینن؟؟؟ "


بیٹی." اچھی سی لان دکھا دیں، کیوں کہ گرمی بہت ہے."


سیلزمین نے آنکھ کے اشارے سے شاپ پر کام کرنے والے چھوٹے لڑکے کو کہا کہ، جو آج نیا اسٹاک آیا ہے، وہ لے آؤ


قریباً 5 منٹ بعد لڑکا، ایک بڑے سائز کا شاپر اٹھا لایا، جو سارا کاؤنٹر کے اوپر الٹ دیا. جس میں اسے چار سوٹ پسند آۓ. جس پر ڈسکاؤنٹ کر کے اسے ایک سوٹ 3500 کا ملا 


کاؤنٹر پر بل ( 14000) پے کرنے کے بعد لڑکی دوبارہ سیلزمین کے پاس آئی اور کہنے لگی


" آپ کا بہت بہت شکریہ، اور ہم دوبارہ بھی ان شاءاللہ

شاپنگ کے لیے آپ کے پاس ہی آئیں گے."


یہ بھی پڑھیں

رب کی مانوں یا مولوی کی


دونوں ماں بیٹی کے جاتے ہی کاؤنٹر سے شخص باہر نکلا، سیلزمین کے کندھے پر شاباشی دی اور اسے انعام کے طور پر ہزار روپے دیئے اور مسکراتے ہوئے کہنے لگا


" تین سال کے پڑے پرانے سوٹ، جو تم نے آج دیے ہیں یقین مانو، من ہلکا ہو گیا. چھوٹےٹےٹےٹےٹے تین کوک لا

"اور وہ بھی ٹھنڈی"