گدھا اور شیطان || The donkey and the devil

GR SONS

گدھا اور شیطان



 گدھا درخت سے بندھا ہوا تھا شیطان آیا اور اسے کھول دیا

 گدھا کھیتوں کی طرف بھاگا اور کھڑی فصل کو تباہ کرنے لگا جب کسان کی بیوی نے یہ دیکھا تو اس نے غصے میں گدھے کو مار ڈالا گدھے کی لاش دیکھ کر گدھے کا مالک بہت غصے میں آگیا اور کسان کی بیوی کو گولی مار دی کسان اپنی بیوی کی موت سے اتنا مشتعل ہوا کہ اس نے گدھے کے مالک کو گولی مار دی جب گدھے کے مالک کی بیوی نے اپنے شوہر کی موت کی خبر سنی تو غصے میں اس نے اپنے بیٹوں کو حکم دیا کہ وہ کسان کا گھر جلا دے  بیٹے شام کو گئے اور ماں کے حکم کو پورا کرتے ہوئے کسان کے گھر کو آگ لگا دی یہ سوچ کر کہ کسان بھی گھر میں جل کر مر جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا کسان واپس آیا اور گدھے کے مالک کے تینوں بیٹوں اور بیوی کو قتل کر دیا اس کے بعد کسان نے توبہ کرلی


یہ بھی پڑھیں

:ﯾﻮﮞ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺎﮨﺮ ﻓﻦ ﺍﺱ ﺷﮩﺮ ﮐﮯ ﮔﻠﯽ ﮐﻮﭼﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﯿﮟ ، ﻟﯿﮑﻦ ﭘﻮﺭﺵ ﻧﺎﻣﯽ ﺩﺭﺯﯼ ﺑﮍﺍ ﻓﻨﮑﺎﺭ ﮨﮯ ،ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﺎﭨﮯ ﮐﺎ ﻣﻨﺘﺮ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﺎﺗﮫ ﮐﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮐﮧ ﮐﭙﮍﺍ ﺗﻮ ﮐﭙﮍﺍ ﺁﻧﮑﻬﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺟﻞ ﺗﮏ ﭼﺮﺍﻟﮯ ﺍﻭﺭ 


 اور شیطان کو کوسنے لگا  شیطان نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا صرف گدھے کی رسی کھولی تھی لیکن سب نے رد عمل ظاہر کیا ، رد عمل کے جواب میں اور زیادہ اور شدید رد عمل ظاہر کیا اور اپنے اندر کی خباثت کو باہر آنے دیا لہذا اگلی بار جواب دینے ، رد عمل ظاہر کرنے اور کسی سے بدلہ لینے سے پہلے رک جائیں


یہ بھی پڑھیں

ادھار دینے والی ایپس کیسے آپ کا ڈیٹا لیک کرتی ہیں  اور آپ کو اس قدر مجبور کر دیتی ہیں کہ۔


 اور ایک لمحے کے لیے سوچیں کبھی کبھی شیطان ہمارے درمیان صرف گدھا چھوڑ دیتا ہے اور باقی کام ہم خود کرتے ہیں  روزانہ ٹی وی چینلز گدھے چھوڑتے ہیں کوئی گروپ میں ایک گدھا چھوڑ دیتا ہے  کوئی فیس بک پر گدھا چھوڑتا دیتا ہے 

 دوستوں, رشتے داروں کے گروپ میں خاندان اور پارٹی سیاست یا نظریہ اور عقیدہ کے دائرے میں لڑتے رہتے ہیں یاد رکھیں ٹوٹنا آسان ہے  جڑے رہنا بہت مشکل ہے لڑنا آسان ہے ، درگزر کرنا بہت مشکل ہے۔


یہ بھی پڑہیں

خود اعتمادی کیا ہے اور کیسے ایک انسان ناممکن کام کو ممکن میں تبدیل کر سکتا ہے؟؟؟؟؟


" برداشت اور خود احتسابی کا عمل   جزباتی غلط فیصلوں ، جرم ، الزامات اور  برائی سے بچاتے ہیں