جب رب کا حکم آتا ہےتو شیطان بھی تعمیل کرتا ہے
ایک بوڑھی خاتون نے ٹی وی اسٹیشن فون کیا اور کہا کہ وہ کئی دنوں سے بھوکی ہے❗ اور کئی دنوں سے صرف سوکھی روٹی اور پانی پر گزار کر رہی ہے اور کہا کہ اللہ کی راہ میں اسے کچھ کھانے کے لئے دیا جائے....ایک منکر خدا بھی اس کی گفتگو سن رہا تھا اس کو أس بوڑھی عورت سے مذاق کی سوجھی . اس نے کھانے پینے کی اشیاء خریدیں اور اس بوڑهی عورت کا ایڈریس معلوم کرنے کے بعد اپنے نوکر سے کہا کہ جا کر اس بوڑهی عورت کو دے آؤ
جب وہ پوچھے کہ کس نے بھیجا ہے تو بتانا یہ شیطان کی طرف سے تمہارے لئے تحفہ ہے
یہ بھی پڑھیں
لانچ کسی اور ملک میں کی جاتی ہے
وہ بوڑھی عورت اتنے زیادہ کھانے کا سامان دیکھ کر بهت خوش ہوئی اور جلدی اپنے گھر کے کونے میں رکھنے لگی. ایسے میں نوکر نے پوچھا کیا آپ معلوم نہیں کرنا چاہیں گی کہ یہ سامان کس نے بھیجا ہے؟؟ یہ سن کر وہ بولی
"مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ کس نے بھیجا ہے مگر اتنا معلوم ہے کہ جب میرے رب کا حکم آتا ہے تو شیطان بھی *حکم کی تعمیل کرتا ہے"!!۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔