تربیت کا فرق || The training gap

GR SONS


تربیت کا فرق



 تقریباً دس سال کا اخبار بیچنے والا لڑکا  گھر کے گیٹ کی بار بار  گھنٹی بجا رہا تھا 

 (شاید اس دن اخبار نہ چھپا ہوگا)


 مالکن باہر آئی اور پوچھا " کیا ہے؟


 بچہ - "آنٹی جی کیا میں آپ کے باغ کی صاف صفائی  کر دوں ؟


 مالکن - نہیں، ہمیں نہیں کروانا 


 بچہ - ترس بھری آواز میں ہاتھ جوڑتے ہوئے.. "پلیز آنٹی جی کروا لیں ، میں اسے بہت اچھا صاف کر دوں گا۔


 مالکن - جچ ہوتے ہوئے "ٹھیک ہے، کتنے پیسے لونگے؟


 بچہ - پیسے نہیں چاہیے آنٹی کھانا دے دینا


یہ بھی پڑھیں

 اس نے سوچا تھا کہ ماں کو ایک جوڑا اور بہنوں کو کچھ پیسے بھجوا دے۔ بیوی سے مشورہ کیا تو روکھا سا جواب آیا۔ اگلے تین دن بات بات پر ان پیسوں کا تذکرہ ہوتا رہا۔ اب وہ چپکے سے اماں کو


 مالکن- اوہ!!  چلو ٹھیک ہے کر دو

 (لگتا ہے غریب بھوکا ہے پہلے اسے کھانا دے دیتی ہوں .. مالکن سوچنے لگی )


 مالکن- اے لڑکے.. پہلے کھانا کھا لو، پھر کام کرنا


 بچہ - نہیں آنٹی پہلے مجھے کام کرنے دو پھر کھانا دے دینا ۔


 مالکن - ٹھیک ہے!  یہ کہہ کر وہ اپنا کام کرنے لگی


 بچہ - ایک گھنٹے بعد "آنٹی جی دیکھیں، صفائی اچھی ہوئی یا نہیں


یہ بھی پڑھیں

"ہم نے دو نوعمر بچوں کو لیا

ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے بھیجا

اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے بھیجا

شام کو بھکاری بچہ آٹھ سو

اور مزدور بچہ


 مالکن - اوہ واہ!  تم نے بہت اچھی صفائی کی ہے، گملے بھی اچھی طرح سے رکھ دیۓ  ہیں.. بیٹھو میں کھانا لاتی ہوں


 جیسے ہی مالکن نے اسے کھانا دیا.. لڑکے نے جیب سے پلاسٹک کی تھیلی نکالی اور کھانا اس میں رکھنے لگا


 مالکن - بھوکے بھوکے کام تو کر لیا بھوک تو بہت لگی تھی تمھیں ، اب یہاں بیٹھ کر کھانا تو کھا لو، ضرورت پڑی تو اور بھی دوں گی۔


یہ بھی پڑھیں


 اور وہ ہر ماہ کو بیوی بچوں کے پاس مانسہرہ جاتا تھا ایک دن وہ مانسہرہ جانے کیلئے بس کے انتظار میں کھڑا تھا اور ظاہری بات ھے کہ آس پاس لوگ کھڑے ہوتے

 بچہ - نہیں آنٹی میری امی بیمار ہیں گھر پر ہیں سرکاری ہسپتال سے دوائی لے آئی ہے لیکن ڈاکٹر نے کہا ہے کہ دوائی خالی پیٹ نہ دینا یہ کھانا میں اپنی ماں کیلئے لے جا رہا ہوں ۔


 مالکن رو پڑی.. اور اپنے ہاتھوں سے اس معصوم کو دوسری ماں بن کر کھانا کھلایا


 پھر... اس بچے کی بیمار ماں کے لیے روٹیاں بنائیں.. اور اس کے گھر جا کر ماں کو روٹیاں دیں۔


 اور کہنے لگی

 ’’بہن آپ بہت امیر ہیں، جو دولت آپ نے اپنے بیٹے کو دی ہے، ہم اپنے بچوں کو دینے کے قابل نہیں ہیں۔

 . اللّٰہ ایسے بچے ان کو دیتا ہے جو بہت خوش نصیب ہوتے ہیں۔