کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں || How far will you listen? How far should I tell?

GR SONS

 
کہاں تک سنو گے
کہاں تک سناؤں



 

پاگل پن نمبر 1

 ۔۔ کروڑوں روپے کی حفاظت کے لیے بنک 15000 روپے ماہانہ تنخواہ پر گارڈ رکھتا ہے ۔


پاگل پن نمبر 2

 ۔۔ ان پڑھ قوم کے لیے ٹینکر پہ بچاؤ کی ہدایات انگریزی میں لکھتے ہیں ۔


پاگل پن نمبر 3

 ۔۔ سڑک پہلے بناتے ہیں ۔ پھر اسے کھود کر بجلی ، گیس کی لائنیں بچھاتے ہیں ۔


پاگل پن نمبر 4

۔۔ مسجدوں سے بجلی کے بل میں ٹی ۔ وی لائیسنس کی فیس وصول کرتے ہیں ۔ اور ملک کا نام ھے ۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان.


یہ بھی پڑھیں

تو اس بوڑھےشخص نے کہا دراصل یہ باز کا بچہ صرف ایک دن کا تھا جب یہ پہاڑ پر مجھے گرا ہوا ملا۔ میں اسے اٹھا لایا۔ یہ زخمی تھا میں نے اس کو مرہم پٹی کرکے اس کو مرغی کے بچوں کے ساتھ


پاگل پن نمبر 5

۔۔ حادثات میں مرنے ، جلنے والوں کے ورثا کو کروڑوں بانٹ دیں گے ، مگر حادثات کی روک تھام ، سزا جزا اور ایمرجنسی سے نمٹنے پر ٹکہ خرچ نہیں کریں گے ۔


پاگل پن نمبر 6

 ۔۔ خود قرضے پہ قرضہ لیتے رہتے ہیں اور عوام کو بچت اسکیموں کی ترغیبیں دیتے ہیں کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے گھر بیٹھے دیتے ہیں۔


 پاگل پن نمبر7

عیدالفطر۔۔۔ عیدالاضحی۔۔ربیع الاول۔۔ گیارہویں۔۔ شادی بیاہ۔۔سب اسلامی چاند دیکھ کر مناتے ہیں اور عیسوی سال کے آغاز پر اتنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ عیسائی بھی حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔


پاگل پن نمبر 8

مایوں۔۔۔مہندی۔۔۔شادی بیاہ۔۔۔سب میں ہندوستان کی پیروی اور بیٹی کی رخصتی پر قرآن کاسایہ کرتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں

ایک دن بھٹے والا بڑا مصروف تھا اسی لمبی گاڑی والے کے بھٹے تیار کرنے میں، اتنے میں وہی بچہ آیا جو روز اتا تھا اور کہا؛ ”چاچا ایک بھٹہ تو دے دو”. تو بھٹے والے نے کہا “ابھی جاؤ یہاں



پاگل پن نمبر 9

ووٹ کرپٹ،چوروں ڈاکوؤں کو دیتے ہیں اور نظام حکمرانی حضرت عمر کا چاہتے ہیں۔


پاگل پن نمبر 10

عوام پندرہ بیس ہزار کما کر بھی بجلی کا بل خود دے اور سرکاری افسروں کو 2000 یونٹ بجلی فری۔


کہاں تک سنو گے؟

کہاں تک سناوں؟

یہ ہے ہمارا پاکستان