مضبوط چوکھٹ یہی شوہر ہیں || Mazboot chokat yahi Sohar hain

GR SONS


 مضبوط چوکھٹ یہی شوہر ہیں



ایک پرانے اور بوسیده مکان میں ایک غریب مزدور رہتا تھا

مکان کیا تھا، بس آثار قدیمہ کا کھنڈر ہی تھا

غریب مزدور جب سرشام گھر لوٹتا اس کی بیوی معصومیت سے کہتی: اب تو گھر کا دروازه لگوادیں، کب تک اس لٹکے پردے کے پیچھے رہنا پڑے گا


اور ہاں! اب تو پرده بھی پرانا ہو کر پھٹ گیا ہے. مجھے خوف ہے کہیں چور ہی گھر میں نہ گھس جائے"

شوهر مسکراتے ہوئے جواب دیتا


میرے ہوتے ہوئے بھلا تمہیں کیا خوف؟ فکر نہ کرو میں ہوں نا تمہاری چوکھٹ

غرض کئی سال اس طرح کے بحث و مباحثے میں گزر گئے


یہ بھی پڑھیں

پاکستانی ہیرے


ایک دن بیوی نے انتہائی اصرار کیا کہ گھر کا دروازه لگوادو


بالآخر شوہر کو ہار ماننا پڑی اور اس نے ایک اچھا سا دروازه لگوا دیا. اب بیوی کا خوف کم ہوا اور شوہر کے مزدوری پر جانے کے بعد گھر میں خود کو محفوظ تصور کرنے لگی.


ابھی کچھ سال گزرے تھے کہ اچانک شوہر کا انتقال ہوگیا. اور گھر کا چراغ بجھ گیا، عورت گھر کا دروازه بند کئے پورا دن کمرے میں بیٹھی رہتی،


ایک رات اچانک چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگیا، اس کے کودنے کی آواز پر عورت کی آنکھ کھل گئی، اس نے شور مچایا. محلے کے لوگ آگئے، اور چور کو پکڑلیا. جب دیکھا تو معلوم ہوا کہ وه چور پڑوسی ہے


اس وقت عورت کو احساس ہوا کہ چور کے آنے میں اصل رکاوٹ دروازه نہیں میرا شوہر تھا.


یہ بھی پڑھیں


ایک ڈور اس وقت ٹوٹی تھی



اس چوکھٹ سے زیاده مضبوط وه چوکھٹ (شوهر) تھی


شوہر میں لاکھ عیب ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ مضبوط چوکھٹ یہی شوہر ہیں،


دعا ہے اللہ رب العزت ہماری تمام مسلمان عورتوں کو شوہر کی قدر و منزلت سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔


آمین یارب العالمین