واپڈا کے گریڈ 17 تا 22 تک کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق بجلی کے ناقابل برداشت بلوں کی وجہ سے
احتجاج کرنے والی عوام نے حکومت کو اہم فیصلہ کرنے پر مجبور کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق عوام کی شدید تنقید کے بعد وفاقی حکومت نے
واپڈا افسران کو بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اس حوالے سے نگران وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں سمری
پیش کی جائے گی، کابینہ کی منظوری کے بعد واپڈا کے گریڈ 17 تا 22 تک کے ملازمین
کیلئے مفت بجلی کی سہولت حتم کر دی جائے
بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے
بھاری بل آنے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی
جائے گی اور صارفین کو بجلی کے بلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے
حوالے سے مشارت کی جائے گی۔