سانفرانسسکو اجڑ گیا
کچھ عرصہ پہلے ریاست کیلیفورنیا نے قانون 47 پاس کیا تھا جس کے مطابق 950 ڈالر سے کم کی چوری جرم نہیں شمار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں
لوگوں نے اس کو چوری کا لائسنس سمجھ لیا۔ وہ بڑے بیگ لیکر اسٹورز میں داخل ہوتے اور بھر کر بے ڈھڑک باہر نکل جاتے۔ اسٹورز کی طرف سے ملازمین کو ھدایت تھی کہ وہ چوروں کی مزاحمت نا کریں کیونکہ چوروں کے زخمی ہونے کی صورت میں وہ اسٹور پر کئی ملین ڈالر کا مقدمہ کردیتے۔
یہ بھی پڑھیں
نتیجتہً بڑے چین اسٹورز اپنے اسٹورز بند کرکے شہر سے نکل گئے۔ اب شہر میں جگہ جگہ خالی عمارتیں ہیں ۔ سڑکوں پر بے گھروں کے ہجوم ہیں اور فضا میں انسانی فضلے کی بو پھیلی ہوئی ہے۔
گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری کی وارداتیں کچھ اس کثرت سے ہوئیں کہ اب لوگوں نے گاڑی کے شیشے بند کرنے اور گاڑی لاک کرنی چھوڑ دی ہے تاکہ چور تسلی کر لیں اور گاڑی کو نقصان نا پہنچائیں