مینجر اور عملہ 5 ارب کا فراڈ کر کے امریکہ فرار
فیصل آباد، نجی بینک میں 5 ارب روپے سے زائد کا فراڈ، منیجر اور عملہ امریکا فرار
بینک الحبیب فیصل آباد میں 5 ارب روپے سے زائد رقم کا فراڈ پکڑا گیا۔ بینک منیجر اور عملہ امریکا فرار ہوگیا۔
بینک منیجر راجہ عمار کیانی بینک الحبیب کے ساتھ ساتھ اپنا ذاتی متبادل بینک چلاتا رہا۔ اکاﺅنٹ ہولڈرز کو کروڑوں روپے منافع کا لالچ دیکر لوگوں کو پھنسایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
مراکش میں زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے
ایف آئی اے فیصل آباد نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ سیکڑوں افراد نے کارروائی کے لیے درخواستیں دے دیں۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے 500 سے زائد اکاﺅنٹ ہولڈرز کے ساتھ فراڈ ہوا جبکہ اس میں 8 سے 10 برانچز متاثر ہوئی ہیں۔
راجہ عمار کیانی ایریا منیجر بینک الحبیب اور دیگر آپریشنز اسٹاف بیوی بچوں سمیت امریکا اور یورپ فرار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
افغانستان ترقی کی راہ پر گامزن
رپورٹ کے مطابق اکاونٹ ہولڈرز کو خصوصی شرح پر زیادہ منافع دینے کے جعلی خطوط جاری کئے گئے اور 3 سے 4 ماہ تک انہیں منافع بھی دیا گیا جس پر مزید شہریوں نے لالچ میں آکر نئے اکاونٹ کھول لئے اسی عرصے کے دوران بنک مینجر کیانی اور اسکے ساتھیوں نے اہل وعیال کے ہمراہ واشنگٹن کے ویزوں ٹکٹوں کا اہتمام کیا اور غائب ہوگئے جبکہ اکاونٹ ہولڈرز انہیں پریشانی کے عالم میں ڈھونڈتے رہ گئے