پاکستانی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں || Pakistani duniya main Pakistan ka naam roshan ker rahy hain

GR SONS


 پاکستانی" دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں"



دنیا بھر میں گرفتار ہونے والے 90 فیصد بھکاریوں کا پاکستانی ہونے کا انکشاف


ہمارے فقیر سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں، جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں ان میں سے 90فیصد پاکستانی ہوتے ہیں، سمندر پار پاکستانی بھکاری زیادہ تر عمرہ ویزا پر جاتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں

لاہور کے جنرل اسپتال میں خاتون نے سرجیکل ایمرجنسی کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی، مریضہ کی حالت تشویشناک



سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کے اجلاس میں سیکریٹری سمندر پار پاکستانی نے کہا کہ ہمارے فقیر سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں، جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں ان میں سے 90فیصد پاکستانی ہوتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں

درنة لیبیا کا سب سے تاریخی شہر ہے۔ جہاں 70 صحابہ و تابعین اسودہ خاک ہیں۔ چند روز قبل اس شہر میں آنے والا سیلاب قیامت صغریٰ سے کم نہ تھا۔ جس نے 11 ہزار افراد کو آناً فاناً غائب


عراقی اور سعودی سفیر ہمیں کہتے ہیں کہ آپ وہی مجرم ہمارے پاس بھیجتے ہیں جس سے ان کی جیل بھر گئی ہے، اب یہ ٹریفیکنگ کا مسئلہ ہے، ہمارے اتنے افراد اس لیے ڈی پورٹ ہو رہے ہیں کہ وہ بھکاری بن جاتے ہیں، یہاں سے جہاز بھر بھر کر بھکاری بیرون ملک جا رہے ہیں، حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر پاکستانی ہیں جبکہ یہ مقدس زیارات پر بھی بھیک مانگنے جاتے ہیں۔