رسول اللہ ﷺ کی محبت
.
ذرا سوچیں کہ معاذ بن جبلؓ کو کیسا لگا ہو گا جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا " معاذ اللہ کی قسم میں تم سے محبت کرتا ہوں"
حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کیا سوچتے ہوں گے جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں کل ضرور جھنڈا ایک ایسے شخص کے حوالے کروں گا جو اللہﷻ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہﷻ اور اس کا رسول بھی اسے محبت کرتے ہیں اور پھر جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ تو یہ خود ہیں ؟
یا سعد بن ابی وقاصؓ کے شل ہاتھوں میں تو بجلی دوڑ گئی ہو گی جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ "اے سعد تیر چلا، میرے ماں باپ تجھ پر قربان "*
یہ بھی پڑھیں
اور عثمان رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے کیا جذبات ہوں گے جب انہوں نے تبوک کی جنگ کیلئے جانے والی فوج کو مکمل سامان فراہم کیا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "عثمان نے آج جو کچھ کیا اس کے بعد کچھ بھی اسے نقصان نہ پہنچائے گا ۔"
یا ابو موسیٰ اشعرؓی نے پھر قرآن کی تلاوت کیسے کی جب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کاش تم مجھے اس وقت دیکھ لیتے جب میں کل تمہاری تلاوت سن رہا تھا“؟
یہ بھی پڑھیں
بیٹے نے جواب دیا اباجان کتابچوں کی تقسیم کاری کا وقت ہو چلا ہے
باپ نے کہا: بیٹا آج موسم کافی ٹھنڈا ہے بارش بھی ہو رہی ہے آج موقوف کرتے ہیں
یہ سن کر بیٹے نے حیران کر دینے والا جواب دیا اور کہا ابا جان بہت سارے لوگ تو دوزخ کی طرف بڑھ
اور انصاؓر کی خوشی کا کیا عالم ہوا ہوگا جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ اگر تمام لوگ ایک راستے پر چلیں اور انصار دوسرے راستے پر تو میں انصار کا راستہ اختیار کروں گا۔
اور قبیلہ انصارؓ کیسا فخر کرتے ہوں گے جب اللہ کے نبی ﷺ نے ان کے بارے میں فرمایا کہ ایمان کی علامت انصاریوں سے محبت ہے اور نفاق کی علامت ان سے دشمنی ہے۔
اور حضرت ابوبکر صدیقؓ کے جذبات کیا تھے جب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو اپنا جانی دوست بناتا تو ابوبکر کو بنا لیتا۔
اور بلال رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے آنسو کیا تھم گئے ہوں گے جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ اے بلال مجھے وہ عمل تو بتاؤ جس سے تم سب سے زیادہ امید رکھتے ہو کیونکہ میں نے جنت میں اپنے سامنے تمہارے جوتوں کی آواز سنی ہے۔
اور عمر بن خطابؓ کو کیسا محسوس ہوا ھوگا جب آپ ﷺ نے فرمایا اگر میرے بعد کوئی نبی ھوتا تو وہ عمر ھوتا۔
یہ بھی پڑھیں
روز محشر ھمیں کیسا محسوس ھوگا جب آپ ﷺ فرمائیں گے تم سب میرے وہ امتی ھو جن کے لیے میں نے آنسو بہائے جن سے مجھے ملنے کی خواہش تھی جو مجھے دیکھے بغیر ایمان لائے۔
اللّٰہ ھمیں بھی ان سب میں شامل فرمائے۔ آمین