تیسری بیٹی کی پیدائش پرخاتون نے اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی || The woman jumped from the second floor of the hospital

GR SONS

 
تیسری بیٹی کی پیدائش پرخاتون نے اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی
 


  

لاہور کے جنرل اسپتال میں خاتون نے سرجیکل ایمرجنسی کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی، مریضہ کی حالت تشویشناک ہے جسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

 

 اسپتال انتظامیہ کے مطابق قصور میں خاتون نے تیسری بیٹی کو جنم دیا۔طبیعت خراب ہونے پر اسے لاہور کے جنرل اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ سدرہ افضال کو دو روز قبل قصور سے جنرل اسپتال لاہور لایا گیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں

 شہر کا 25 فیصد حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔ ایسے میں سیلاب کے دہانے پر ایک گھر صحیح سلامت بچ گیا۔ سیلابی کے تند و تیز ریلے اس کے بیرونی رنگ و روغن کو بھی متاثر 



گائنی یونٹ ٹو کی ٹیم نے آپریشن کے ذریعے خاتون کے پیٹ میں موجود خون کو صاف کیا۔ لیبر روم سے مریضہ کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔خاتون سدرہ لیبر روم کے واش روم گئی اور کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور وہ نیورو ڈپارٹمنٹ میں وینٹی لیٹر پر ہے۔

 

واقعے کی انکوائری کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

 

واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں

بینک الحبیب فیصل آباد میں 5 ارب روپے سے زائد رقم کا فراڈ پکڑا گیا۔ بینک منیجر اور عملہ امریکا

 

پروفیسر ڈاکٹر فرید ظفر کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ خودکشی کی کوشش لگتی ہے

 

ڈاکٹر ندرت سہیل نے بتایا کہ مریضہ کا سی سیکشن ہوا تھا، گوشت کا ٹکڑا رہ گیا تھا جس کا آپریشن ہونا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون اب وینٹی لیٹر پر ہے اور 

اس کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔