آپ کی فیملی کا ڈیٹآ اپ لوڈ ہو گیا ہے || Your family data has been uploaded

GR SONS

 

جدید دور کے ساتھ پیشِ خدمت ہے جدید فراڈ





غور سے پڑھیں اور اس معلومات کو دوسروں تک پہچائیں تاکہ کسی کی زندگی برباد نہ ہو


آپ جانتے ہی ہونگے کہ لوگ کس طرح دوسروں کو بلیک میل کرتے ہیں۔


خاص کر ان کی فیملی کو لے کر جیسا کہ ہمارے پاس آپ کی فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں اتنی رقم ادا کریں ورنہ سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائیں گی وغیرہ وغیرہ


یہ بھی پڑھیں

اگر آپ کسی بڑی بیماری سے بچے ہوئے ہیں تو اس میں آپ کی خوراک یا حفظانِ صحت کی اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کا کوئی دخل نہیں۔ ایسے بہت سے انسانوں سے قبرستان بھرے ہوئے ہیں جو سوائے منرل واٹر کے کوئی پانی نہیں پیتے تھے مگر پھر اچانک انہیں


اول تو آپ فیملی کا ڈیٹا موبائل /کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں مت رکھیں 

اگر رکھنا اتنا ہی ضروری ہے تو اس ڈیوائس کو انٹرنیٹ سے منسلک مت کریں۔

اگر نیٹ کا استعمال بھی ضروری ہے اور آپ کے پاس کوئی اور ڈیوائس نہیں ہے تو سوشل میڈیا سے رسیو کیے گئے غیر ضروری لنکس جوخاص کر کسی ناملوم نمبر یا آئی ڈی سے رسیو ہوں ان پر کلک مت کریں ایسا کرنے سے آپ بہت بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں

حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کیا سوچتے ہوں گے جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ  کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں کل ضرور جھنڈا ایک ایسے شخص کے حوالے کروں گا جو


اب آپ کو اس فراڈ کے متعلق بتاتا چلوں


 آپ کے پاس کال یا میسج آئے گا جس میں یہ کہا جائے گا کہ آپ کی فیملی کی تصاویر یا ڈیٹا سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔(فیس بک،واٹس ایپ،۔۔۔۔)

اس کے بعد آپ حیران ہو کر اس سے سوال کریں گے کون سی تصاویر یا ڈیٹا

آپ کے اس سوال پر آپ کو ایک لنک بھیجا جائے گا 
اس لنک پر جیسے ہی آپ کلک کریں گے 

آپ کا فون ہیک ہو جائے گا آپ کا سارا ڈیٹا لنک بھیجنے والے کے پاس چلا جائے گا

اور یہاں سے وہ آپ کو بلیک میل کرنا شروع کرے گا 

یاد رکھیں لنک اوپن کرنے سے پہلے نہ تو آپ کی فیملی تصاویر / ڈیٹا اپلوڈ ہوا تھا نہ ہی کسی کو اس ڈیٹا تک رسائی حاصل تھی مگر جیسے ہی آپ نے لنک پر کلک کیا تو ڈیٹا غیر محفوظ ہاتھوں میں چلا گیا اب یہ ان کی مرضی ہے وہ اس ڈیٹا کو کیسے استعمال کرتے ہیں

اس لئے غیر ضروری لنکس پر کلک مت کریں اور نہ ایسے لنکس آگے بھیجیں۔


یہ میسج جی آر سنز کی جانب سے شائع کیا گیا ہے 
براہ کرم اس میسج ہو آگے بھیجیں تاکہ سب اس پریشانی سے محفوظ رہیں 

شکریہ