باپ اور بیٹی || Baap Aur Beti

GR SONS

باپ اور بیٹی




 آج خود کی آنکھوں دیکھی حقیقت ہے 


قبرستان میں ایک  لڑکی جو قریب 22، 24 برس کی تھی

ایک قبر کو قلاوے میں لیے ہوئے تھی اسکے الفاظوں پہ اسکی ہچکیاں ہاوی تھی

""بابا! جب سے آپ گے ہو نا کسی نے میرے سر پہ ہاتھ رکھ کر یہ نہیں کہا بیٹا کچھ چاہیے تو شام کو لیتے آوں گا



بابا! اماں بیمار رہتی ہیں میں ان سے کیا مانگوں بیٹیوں کی آس تو باپ کے ساتھ ہوتی ہے ناں

بابا! اب میں گھر پر بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی

بابا! آپ اکثر کہا کرتے تھے نا تم بڑی ہو گئی ہو بے فکری نہ رہا کرو کہیں آنے جانے کے وقت کسی کو ساتھ لے جایا کرو


دیکھیں نا بابا! اب میں اپنے آنگن میں بھی اکیلی نہیں جاتی


یہ بھی پڑھیں

اس کے گھر میں کچھ چیز یں عجیب تھیں۔  سب سے بڑی پریشان کر دینے والی بات یہ تھی کہ قرآن کا ایک نسخہ اس نے باورچی خانے میں رکھا ہوا تھا جس پر تیل کے نشانات


بابا! جب غیر مرد مجھ کو نظروں سے زخمی کرتے ہیں نا، تو مجھے آپکا پردہ بہت یاد آتا ہے


دیکھیں نا بابا آپکی شہزادی کا جوتا 3 دن سے ٹوٹ گیا ہے

بابا! آپکو پتا ہے نا مجھ سے ننگے پاوں نہیں چلا جاتا

بابا! آپ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گے؟

بابا! آپکو پتا ہے اب میں نوکری کرتی ہوں، میرا مینجر بار بار مجھے دفتر بلاتا ہے اور کاغذات، پینسل کے بہانے میرے ہاتھوں کو چھوتا ہے، اگر میں کچھ کہتی ہوں تو اس کے بعد وہ کام بھی مجھ سے کرواتا ہے جوکل کا ہوتا ہے

بابا! مجھے نوکری نہیں کرنی، مجھے ان حریص لوگوں کے سامنے اپنی غیرت کو پامال نہیں کرنا


یہ بھی پڑھیں

خاص کر ان کی فیملی کو لے کر جیسا کہ ہمارے پاس آپ کی فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں اتنی رقم ادا کریں ورنہ سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائیں


آپ اللہ پاک جی کے پاس ہیں نا، ان سے کہیں کہ میری بیٹی اکیلی ہے

وہ مردوں کی ہوس بھری نظروں سے زخمی ہوتی ہے

وہ انکی زبردستیوں سے ختم ہو رہی ہے

بابا! مجھے آپکا پردہ محفوظ رکھتا تھا


اب میرا پردہ چھن چکا ہے اب میں کسی کی نظروں سے محفوظ نہیں رہتی

ایک بیٹی اپنے بابا سے معاشرے کی شکایت کر رہی تھی بابا یہ دنیا اچھی نہیں ہے


آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ھے...خدا کے لیے کسی کی ماں.بہن کو بری نظر سے نہ دیکھا کریں. کیونکہ پتہ نہیں ایسی کونسی اور کتنی بڑی پریشانی کی وجہ سے وہ اپنے گھر سے کمانے کے لیے نکلتی ہیں


خدا کے واسطے ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا کریں