پوری دنیا کو متحد ہونا چاہیے
کم جونگ ان، صدر شمالی کوریا
پوری دنیا کو امریکہ اور اسرائیل کےخلاف متحد ہونا چاہیے۔ اقوام عالم کو اس نسل کشی پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہییں
غزہ کے مظلوموں کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے، انھیں تنہا چھوڑنے کےبجائے ناانصافی کےخلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ فلسطین کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں
ہر کوئی تنگ ہے بس کچھ کو امداد دے کر چپ کروا دیا جاتا ہے۔
کچھ کو قرضہ دے کر چپ کروا دیا جاتا ہے۔
کچھ کو دھمکا کر چپ کروا دیا جاتا ہے۔
کچھ سے تعلقات خراب کر کے چپ کروا دیا جاتا ہے۔
اور جو چپ نہیں ہوتے ان پر حملے کروائے جاتے ہیں
انہیں دہشت گرد کہا جاتا ہے
انہیں ان کے اپنے ہی ملک میں نظر بند کر دیا جاتا ہے۔
انہیں اپنے ہی ملک میں مروا دیا جاتا ہے۔
انہیں اپنے ہی ملک میں غدار قرار دے دیا جاتا ہے۔
انہیں اپنے ہی ملک میں اس قدر ذلیل کیا جاتا ہے کہ وہ خود موت کی تمنا کرتے ہیں ۔
نجانے یہ ظلم کب ختم ہوگا کب سکون نصیب ہوگا جو دنیا میں آنے کے بعد سے اب تک تکلیفیں برداشت کر رہے ہیں اذیت جھیل رہے ہیں۔
جنہوں نے جنگ کے میدان میں آنکھ کھولی اور اب بڑھاپے کو پہنچ چکے ہیں
مگر یہ دنیا والے ان کی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔
کچھ کرنا چاہتے ہیں مگر کر نہیں پاتے
غلامی کی زنجیریں پہنی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
اے اللہ مسلمانوں کے حال پر رحم فرما دے ہم بہت پریشان ہیں تکلیف میں ہیں صرف آپ کی ذات سے امید ہے آپ ہماری مشکلات دور فرما دیں کافروں سے نجات عطا فرما دیں ہم سب کو
آمین