اسرائیل حملہ
چیزیں واضح ہونا شروع ہو چکی ہی پیوٹن نے فیصلہ کر لیا ہے کہ امریکہ کی جان جس طوطے میں بند ہے اسکی گردن مروڑی جائے فلسطینی صدر محمود عباس کا بیان کہ ہمیں اسرائیلی جارحیت کے جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
اور اب ایرانی سپریم کمانڈر کے ترجمان یحییٰ صفاوی کے مطابق وہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کی حمایت کریں گے۔ ساتھ ہی شام اور لبنان کی مسلح تنظیموں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔
فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی کمانڈر نمرود المانی کو گرفتار کرنا اور روس یوکرین جنگ ٹیکٹکس یعنی چھوٹے ڈرونز کے ذریعے ہینڈ گرنیڈز سے ٹینکوں کو تباہ کرنا واضح رہے کہ اسرائیل نے پچھلے سال یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنا شروع کیا تھا
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے
پوچھنے والے پوچھتے ہیں سرزمینِ انبیاء سے تمہارا کیا رشتہ...؟
"مصلحت بیں فقیہ" دلائل دے کر کہتے ہیں
کعبۃ قبلہ ہے تو "پرانا" جھگڑا چھوڑ کیوں نہیں دیتے.....؟
وہاں ہوتے مظالم پر حکمران چپ سادھ لیتے ہیں
او آئی سی جیسی بانجھ بکری منمنانا بھی گوارا نہیں کرتی
لیکن ایک عام مسلمان، جس کے دل میں ایمان ہے وہ اپنے بھائیوں پر ہونے والے مظالم دیکھ کر رنجیدہ ہوتا ہے
یہ بھی پڑھیں
ہمارے فقیر سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں، جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں ان میں سے 90فیصد پاکستانی
مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، لاہور سے کابل خان تک
واری ء چنار سے سرزمینِ انبیاء فلسطین تک
ڈھاکہ سے لے کر شام تک
نیل کے ساحل سے لے کر تا بخاکِ کاشغر
ساری اسلامی دنیا اور اطرافِ عالم میں بسنے والے ہر مسلمان کیلیے دل محبت سے لبریز ہے، ہماری محبت کی بنیاد کلمہ ء توحید ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے ۔
ہاں یہی وہ جذبہ ہے جس کی بابت النبی الملاحم ﷺ نے فرمایا تھا
ایمان والے ایک جسم کی مانند ہیں
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ مزید مسلم ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا
آج ہم ان سرحدی پابندیوں میں جکڑے ہوئے ہیں، ہم ایمان کے سب سے کمزور درجے والے ہیں، ہاں ایک بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اگر ہمارے حکمران قوت و طاقت کے ہوتے ہوئے خاموشی اور بے غیرتی کی چادر اوڑھے سو رہے ہیں تو ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں، ہم ظلم و قہر ہوتا دیکھ کر چپ نہیں ہیں، ہمارے بہتے آنسو گواہی دے رہے ہیں کہ ہم تمہیں بھولے نہیں ہیں۔
اے ارضِ مقدس کے باسیو ۔۔۔
اے سرزمینِ انبیاء کے رہنے والو۔۔۔
اے امت کے مقتدا لوگو۔۔۔
ہمارا ایمان ہے کہ یہی جگہ طاغوت کے سب سے بڑے جھوٹے خدا دجال کا آخری مقام ثابت ہو گی اور آخری جنگ یہیں لڑی جائے گی ۔
ہم کمزور ایمان والوں کی طرف سے آنسو، سسکیاں اور دعائیں قبول کرو ۔
فستنکسر الحدود
وسیتحد الوجود
انشاءاللہ العزیز