اسرائیل نے کئی ممالک سے اپنے سفارتخانے خالی کردیے || Israel evacuated its embassies from many countries

GR SONS


فلسطین کے حق میں بڑھتے مظاہرے




فلسطین کے حق میں بڑھتے مظاہرے، اسرائیل نے کئی ممالک سے اپنے سفارتخانے خالی کردیے


اسرائیل نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکیے میں سفارتخانے خالی کردیے

مشرق وسطیٰ میں فلسطینیوں کے حق میں بڑھتے مظاہروں کی وجہ سے اسرائیل نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکیے میں سفارتخانے خالی کردیے۔


دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرتے جارہے ہیں، ایسے میں اسرائیل نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکیے میں سفارتخانے خالی کردیے۔


یہ بھی پڑھیں




دوسری جانب اسرائیلی فوج کے خلاف لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملے بھی جاری ہیں اور کئی ٹھکانوں اور جاسوسی کے آلات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ القسام بریگیڈ نے بھی اسرائیل پر30 سے زائد راکٹ داغ دیے


فلسطینیوں کے حق میں کام کرنے والی تنظیموں نے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے جب کہ یمن کے قریب سے اسرائیل پرڈرون حملوں کی کوشش پینٹاگون نے ناکام بنادی۔