غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی حملہ
شہادتوں کی تعدار 900 سے زئلد بتائی جا رہی ہے
المعمداني ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بعد آگ لگی ہوئی ہے۔
غزہ میں ہسپتال پر بغیر اطلاع دئیے ایک بڑی بمباری کی گئی ہے۔ بمباری کے
وقت وہاں ڈاکٹرز، مریض، اور ان کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
ابتدائی طور پر 200 سے 300، پھر 500 اور اب اطلاعات ہیں کہ 900 سے زائد انسان اس میں نشانہ بنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ کی مقامی انتظامیہ نے اسے کھلے عام نسل کشی اور ظلم عظیم قرار دیتے ہوئے مسلم ممالک کو کل نہیں آج دخل اندازی کی اپیل کی ہے۔
دوسری طرف حماس نے بھی اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔ عالمی برادری کا اسرائیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
روس اور متحدہ عرب امارات نے الاحلی عرب ہسپتال کے سانحے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیل اتنا طاقتور کیسے ہوگیا؟؟؟؟
▪ اس سے قبل امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روس کی جنگ بندی کی قرار داد کو سلامتی کونسل میں ویٹو کر دیا تھا
قیامت اور کیا ہوتی ہے ؟ ایک باپ بچے کی لاش کے ٹکڑے سمیٹ کر لا رہا ہے
کیا کریں کہاں جائیں کس سے فریاد کریں ؟