نیا طریقہ واردات || A new method of theft

GR SONS

 

اہلیان سرگودھا ہوشیار خبردار




کل رات میں 1:30 پر دوست کو نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن وائے بلاک میں ڈراپ کرکے گھر جا رہا تھا 


جب میں اعوان چوک میں پہنچا تو میرے آگے آگے ایک بائیک والا تھا، عمر تقریباً 35 کے قریب ہوگی ۔۔۔وہ بائیک ٹرن کرتے ہوئے جان بوجھ کر گر گیا


اسکی سپیڈ ایسے تھی کہ جیسے بائیک کو پیدل چلا رہا ہو۔۔ اور سڑک پر گرتے ہی ایسے لیٹ گیا جیسے بے ہوش ہو گیا ہو 


مجھے اس سے ہمدردی ہوئی اور میں بائیک اسکے پاس لے گیا میں ابھی بائیک سے اترا بھی نہیں تھا ۔۔ اچانک وہ کھڑا ہو گیا۔ 


یہ بھی پڑھیں

اسرائیل نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکیے میں سفارتخانے خالی کردیے

مشرق وسطیٰ میں فلسطینیوں کے حق میں بڑھتے مظاہروں کی وجہ سے اسرائیل نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکی


اس نے پسٹل نکال لیا ۔۔ میں نے بائیک ابھی روکی نہیں تھی میں نے اللہ کا نام لیا اور ہمت کرکے بائیک بھگا لی اور لاری اڈا ہیزکول پیٹرول پمپ پر آ کر بریک لگائی۔


یہ ایک نیا طریقہ آیا ہے لوگوں کو بے وقوف بنا کر لوٹنے کا ۔۔ لوگوں کو بتائیں کہ وہ محتاط رہیں ۔۔ اور لوگوں کی ہیلپ ضرور کریں مگر محتاط رہیں۔