امریکہ کے دفاعی نظام || US defense systems

GR SONS

امریکہ کے دفاعی نظام

 



اسرائیل اس وقت تک غزہ پر زمینی حملہ مؤخر کرنے پر راضی ہو گیا جب تک کہ امریکہ اس علاقے میں فضائی دفاعی نظام نصب نہیں کر دیتا۔

 وال اسٹریٹ جرنل


▪  امریکہ اپنے 12 فضائی دفاعی نظام(تھاد اور پیڑیاٹ) 6 عرب ممالک میں نصب کرنے جا رہا ہے۔ 

▪  ان عرب ممالک میں سعودی عرب، کویت، اردن، عراق، متحدہ عرب امارات اور قطر شامل ہیں۔


امریکہ کی اول دن سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہر ملک اس کے انڈر ہو (جس میں وہ کافی حس تک کامیاب بھی رہا ہے)


یہ بھی پڑھیں

امریکہ کی جانب سے بھیجی گئی جدید آلات سے لیس گاڑیاں اسرائیل پہنچ گئی ہیں۔

 اسرائیلی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق حماس کے خلاف لڑائی میں تباہ ہونے والی


اور ہر ملک میں اس کا دفاعی نظام نصب ہو

عام الفاظ میں جو مجھے سمجھ آئے 
امریکہ جس ملک پر چاہے جہاں سے چاہے حملہ کر سکے کوئی اسے روکنے والا نہ ہو۔

ذرا اس بات پر بھی غور کیجیے 
جس ملک میں امریکہ کا دفاعی نظام نصب ہوگا یا جس ملک نے اپنے رنوے امرکہ کو دیے ہونگے اگر امریکہ چاہے گا تو اس ملک پر بھی حملہ آور ہو سکے گا۔ اس وقت کوئی معاہدہ کام نہیں آئے گا۔


نجانے ان مسلم ممالک کو ہوکیا گیا ہے جو امریکہ کے گیت گا رہے ہیں اور وہ جو کہ رہا ہے کر رہے ہیں۔

حالات مزید کشیدگی کی طرف جا رہے ہیں۔

ہماری نوجوان نسل کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم کر دی ہے۔


یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، روس کی طرف سے تجویز کردہ قرارداد کو منظور کرنے میں ناکام رہی۔



ہم نے تو جو جینی تھی جیسے تیسے جی لی

پتہ نہیں ہمارے بچوں کا مستقبل کیا ہو گا۔

آزاد ہوتے ہوئے بھی غلام ہیں ہم سب کے سب


آج کوئی کسی کے خلاف بات کر لے کل کو وہ نظر ہی نہیں آئے گا نوبت یہاں تک آپہنچی ہے۔


اللہ جی ہم سب کو کافروں کے مقابلے میں متحد فرما دے اور ہمارے حکمرانوں کو ان کی چالوں کو سمجھنے اور ان سے بیچے کی توفیق عطا فرما دے ۔

غلامی کی زنجیریں توڑ دے۔

آزاد اور خود مختار بنا دے۔

سود پر جو قرضے لیے جا رہے ہیں اس سے ہمیں بچا لے۔

اپنے مفاد کے لیے گناہ کی شکل تبدیل کر کے اس نیکی سمجھ کر کرنے سے بچا لے۔

جو علماء حضرات ایسا کرتے ہیں انہیں ہدایت عطا فرما دے۔

فلسطین کے مسلمانوں پر اپنا رحم کرم فرما دے۔

اے اللہ جی آپ کی مدد اور آپ کے رحم کی ضرورت ہے ہم سب مسلمانوں کو

 ہماری مدد فرما اے ہمارے رب ہماری مدد فرما 
آمین


جی آر سنز