بچوں کا سر بنانا اور اسکے نقصان || Bachon ka sar banana aur iskey nuksan

GR SONS

 

بچوں کا سر بنانا اور اسکے نقصان




جیسے ہی آپ ماں بنیں گی آپکی رشتہ دار خواتین مشورہ ضرور دیگی کہ بچے کا سر کیسے بنایا جائے
ان مشوروں میں بچے کے سر کو آگے پیچھے سے دبانا، بچے کے سر کے نیچے گتا، لکڑی، پلیٹ یا کوئی سخت چیز رکھنا بچے کا سر ایک بار غور سے دیکھیں
اسکا سر پیچھے سے سیدھا ہو گا جیسا اس تصویر میں left میں دکھایا گیا ہے
جو کہ بالکل بھی نارمل نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں

سر کا اس طرح سیدھا ہوجانا Flat head syndrome کہلاتا ہے جو کہ پاکستانی ماوں کے مطابق ایک achievement ہے
دراصل ایک abnormal کنڈیشن ہے‏سر کی ایک سطح کو بالکل سیدھا کر دینا اور ہڈی کی ساخت کو تبدیل کر دینا سراسر غلط ہے۔
flat head syndrome
کے بچوں میں

1۔باریکی کے کام (یعنی fine motor skills)
2۔ زبان کا استعمال( یعنی Language development)
میں کمی آسکتی ہے
سب میں نہیں ہوتا لیکن ایسا ہونا ممکن ہے اور ایسے بہت ‏سے کیسز رپورٹ بھی ہوئے ہیں

تو پھر سر بنانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟
تو اسکا جواب ہے کہ بچے کو سکون سے جینے دیں۔ کچھ بھی مت کریں۔ بچے کو کبھی کروٹ اور کبھی سیدھا سلائیں سر کو ایک جگہ پہ fix نہ رکھیں تاکہ وہ کسی بھی جگہ سے flat نہ ہو جائے اور سر کی ہڈی کو اپنی اصلی شکل اختیار‏کرنے دیں جو کے گول ہے

اور سر بنانے کا مشورہ دینے والوں کا مشورہ ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیں