عوام کے پرزور مطالبے پر
بڑا ریلیف پیکج متعارف
چھوٹا بل بڑا ریلیف
واپڈا کی جانب سے عوام کے لیے بڑا ریلف چھوٹا بل
عوام کے زور پکڑتے مطالبے کی وجہ سے واپڈا نے بڑا ریلیف پلان متعارف کروا دیا۔
جس میں اب عوام کو کم بل چھوٹے بل کی صورت میں موصول ہوگا۔
اب آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔
اس بل کا سائز کافی چھوٹا ہے پہلے بل کے مقابلے میں
اب آپ اس بل کو با آسانی اپنے پرس میں رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
اس بل سے واپڈا کو پہلے کے مقابلے میں بچت زیادہ ہوگی
پرنٹڑ انک کا استعمال کم ہوگا۔
پیپرسستا ملے گا۔
کہا یہ جا رہا ہے یہ فیصلہ صرف اور صرف واپڈا نے عوام کی خاطر کیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ بجلی استعمال کرنے کی صورت میں کم بل مطلب چھوٹا بل ملے تاکہ بل کو دیکھ کر عوام گھبرائے نہیں پریشان نا ہو۔
یہ ہوتے ہیں ادارے
ایسے کیا جاتا ہے احساس
فین ہوگیا میں واپڈا کا
سلوٹ ہے واپڈا والوں کو
کاش میرے پاس توپ ہوتی
تو
اکیس توپوں کی سلامی دیتا
مگر مجبور ہوں توپ نہیں ہے۔