گھروں میں برکت پیدا کرنے کے چند رہنما اصول || A few guidelines for creating blessings in homes

GR SONS

 

گھروں میں برکت پیدا کرنے کے چند رہنما اصول  




والدین یہ تحریر ضرور پڑھیں ۔ 


نماز کی پابندی اور پاکیزہ گفتگو

کسی گھر میں برکت ڈالنے والے  اسباب میں سے ایک اہم سبب گھر کے تمام افراد کا نماز کا پابند ھونا اور گھر والوں کا آپس میں پاکیزہ گفتگو، مثبت الفاظ کا تبادلہ نیز اخلاقی اور نفسیاتی تعاون کرنا ہے


شفقت اور آسانی

حضور نبی کریم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرامین میں سے ایک فرمان یہ بھی ہے کہ " شفقت اور نرمی کسی بھی چیز کو خوبصورت بنا دیتی ہے

پس معاملات میں نرمی برتنا برکت، اطمینان و سکون کو دعوت دیتا ہے، نہ صرف دوسروں کے لیے بلکہ سب سے پہلے اپنی ذات ان چیزوں سے بہرہ ور ہوتی ہے


رفقا بالقواریر۔۔۔ یعنی

خواتین کیساتھ نرمی سےپیش آنا

گھر کی خواتین کے ساتھ نرمی سے پیش آنا بھی رزق، برکت اور زندگی میں نیکی کے کاموں کی توفیق ملنے والے اسباب میں سے ایک اہم سبب ہے

اسلئے کہ عورت ہی ہر گھر کے نظام کو چلانے کا ایک بنیادی ستون ہے جس پر اس  گھر کا نظام کھڑا ہے۔لہذا اس کے ساتھ نرم رویہ اور اس کےجذبات کی رعایت رکھنا سعادت اور جملہ خیریں حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں.


یہ بھی پڑھیں

بچوں کا سر بنانا اور اسکے نقصان 


باہمی احترام

گھر والوں کا ایک دوسرے سے احترام سے پیش آنا گھر کی فضا کو خوش گوار بناتا ہے جبکہ گالم گلوچ اور برے الفاظ باہمی الفت و محبت کو تہہ تیغ کردیتے ہیں


اللہ کا ذکر

اللہ کا ذکر اور نماز گھر کو اور گھر میں رہنے والوں کو با برکت بنا دینے والی چیزیں ہیں.دوسرے اذکار کے ساتھ درود پاک کی کثرت بہت مبارک عمل ھے ۔ 


شرکت اورمیل جول 

گھر والوں کی کسی بھی کام میں باہمی شرکت جیسے"اکٹھے کھانا" تقریبات گھریلو نظام کی مسلسل بہتری والے امور میں حصہ لینا بھی خیر و برکت سمیٹنے کا باعث ہے۔مقولہ مشہور ہے کہ" جس گھر کے افراد ایک دسترخوان پر کھانا کھاتے ہوں وہ ہمیشہ جڑے رہتے ہیں



حمد و شکر

اپنی زبان کو اللہ کی حمد و ثناء اور شکر کا عادی بنانا کہ اس کی نعمتیں بے حساب ہیں


تلاوتِ قرآن کریم

روزانہ کے حساب سے گھروں میں  قرآن کریم کی تلاوت کا معمول بناناچاہئے



کثرتِ استغفار 

استغفار کی کثرت اور اس پر دوام نیز صغیرہ اور کبیرہ گناہوں سے اجتناب بھی رزق کو کھینچ لاتا ہے


والدین کی فرمانبرداری وصلہ رحمی

 یہ دو ایسی صفات ہیں جو اللہ جل شانہ سے براہِ راست ملاتی ہیں


حلال رزق کےحصول کی کوشش

 اورحرام سے مکمل اجتناب کرنا

اس لیے کہ برکت حلال اور پاکیزہ مال میں چھپی ہوئی ہے


صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے تحریر کو اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے اپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی ہدایت کا ذریعہ بن جائے