غیر مسلم ممالک اور اسرائیل کی مدد
دنیا نے ایسا منظر پہلے نہیں دیکھا کہ ایک ملک کا وزیر اعظم خود اسلحہ بردار فوجی طیارے پر اسلحہ بھر کر دوسرے ملک کی مدد کو اس انداز سے پہنچا ہو
وہ بذات خود اسلحے کے درمیان سے ہوتا ہوا باہر آیا یہ باور کراتے ہوئے کہ
وہ اس قتل عام میں پورے قد آور ملکی طاقت کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے
یہ بھی پڑھیں
اور اسرائیل انسانیت کے خلاف جن جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے وہ نہ صرف اسکا موید ہے بلکہ ہر لحاظ سے اسکے ساتھ ہے
نہ جہاز ایسا کہ اس سے رسمی سیڑھی اتاری جاتی
اور نہ اس کے لئے استقبالیہ سرخ قالین بچھایا گیا بلکہ وہ میزائیلز اور مہلک ترین اسلحے کے درمیان سے ہوتا ہوا جہاز سے اترا
اور اس منظر کو فلما کر دنیا کو دکھا دیا گیا
تاکہ مسلمان جان لیں کہ وہ سب اکٹھے اور متحد ہو کر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں
یہ بھی پڑھیں
برطانیہ اور مغرب جس طرح ان ظالمانہ کاروائیوں پر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں اس کی اجازت و مثال تو کسی وحشیانہ قانون میں بھی نہیں ہے
ماضی قریب و بعید کی تاریخ میں ایسی مثال کہیں نہیں ملتی
غیر مسلم ممالک کیسے کھل کر حمایت کے ساتھ ساتھ جنگی سامان بھی فراہم کر رہے ہیں۔
اور ایک ہم ہیں۔۔۔
جو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہیں۔
جو صرف شوشل میڈیا پر اپنا غم و غصہ دیکھا رہے ہیں جس کا کسی کو بھی فائدہ نہیں۔
مزے کی بات آج سنی کے پاکستان نے فلسطین سے افسوس کے لیے گانا جاری کر دیا ہے
اور یار گانے بنانے کا کیا فائدہ ہوگا بلکہ الٹا گناہ ہوگا
کمال لوگ ہیں پیسے کمانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے
اے اللہ ہمارے حال پر رحم فرما اور ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرما آمین۔