عجیب لوگ یہ تو مانتے ہیں مگر یہ نہیں مانتے || Strange people They believe it But they don't believe it

GR SONS

 
عجیب لوگ
یہ تو مانتے ہیں
مگر یہ نہیں مانتے





یہ لوگ یہ بات تو مانتے ہیں کہ سال بعد فیس بک آپ کو آپ کی میموری " ماضی کی یادداشت " دکھاتا ہے کہ فلاں دن فلاں وقت پر آپ نے کون سی پوسٹ شیئر کی تھی ، یہاں تک کہ اگر وہ پوسٹ پرائیویٹ (only me) بھی ہو اور کوئی بھی دیکھنے والا اس پوسٹ کا نہ ہو تو بھی میموری پر آ جاتا ہے ،، وقت اور تاریخ سمیت !!

لیکن ____!
یہ لوگ یہ نہیں مانتے کہ روز قیامت بھی ٹھیک ایسے ہی انسان کو اس کی میموریز دکھائی جائے گی کہ فلاں دن پر فلاں وقت پر آپ نے کون سا عمل کیا تھا ،،
یہ لوگ اس بات پر تو یقین رکھتے ہیں کہ فیس بک کو بنانے والا کوئی مارک نام کا انسان موجود ہے

لیکن ____!!
یہ لوگ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ کائنات کا کوئی بانی اللہ کی ذات بھی موجود ہے
ہے ناں عجیب اور حیران کن بات ؟

یہ لوگ اس بات کو تو مانتے ہیں کہ فیس بک کا اکاونٹ ایک بار Disabled ہو جائے تو واپس کسی صورت نہیں آ سکتا ، سوائے آپ کے اصل شناختی کارڈ کی مدد سے ، کیونکہ فیس بک آپ کو آپ کے شناختی کارڈ سے پہچان کر آپ کے
اکاونٹ کو واپس جیون دان دے دیتا ہے ،،

یہ لوگ اس بات کو نہیں مانتے کہ انسان کے مرنے کے بعد اللہ پاک انسان کو انگلیوں کے پوروں سے پہچان کر disabled mode سے واپس بحال کر کے زندہ کھڑا کر دے گا ،

یہ لوگ اس بات پر تو یقین رکھتے ہیں کہ کوئی چیز روشنی کی رفتار 300,000 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے خلا میں سفر کرے تو فرکشن ختم ہو جاتا ہے

لیکن _____!!!!
یہ لوگ اس بات پر یقین نہیں کرتے کہ اسی رفتار سے بھی تیز براق نے رسول اللہ کو سفر معراج کرائی تھی ،،
یہ لوگ اس بات پر تو یقین رکھتے ہیں کہ مادہ کو نہ بنایا جا سکتا ہے نہ تقسیم کیا جا سکتا نہ تباہ کیا جا سکتا ہے یہ لوگ اس بات کو بھی مانتے ہیں کہ کائنات میں انرجی پروڈیوس نہیں کی جا سکتی یہ پہلے سے موجود ہے ، یہ لوگ جو یہ باتیں مانتے ہیں کہ ان چیزوں کا کوئی پروڈیوسر نہیں ہے

لیکن _____!!!!!
یہ لوگ اس بات پر یقین نہیں کرتے کہ اس کائنات میں خدا کی ذات موجود ہے جسے نہ دیکھا جا سکتا ہے نہ پروڈیوس کیا جا سکتا ہے ،
اللہ نور سموات و الارض اللہ زمین و آسمانوں کا نور ہے ،،
عجیب ہی لوگ ہیں ناں ؟