مرضی اور اجازت میں کیا فرق ہے؟ || ?What is the difference between will and permission

GR SONS

 

خدا کی مرضی اور اجازت میں فرق جانتے ہیں کیا؟





ہاں یا نہیں۔۔۔چلیں جانتے ہیں مل کہ۔۔۔۔!


جیسا کہ رب العالمین نے سچ اور جھوٹ بنائے اور ان کی اجازت دے دی کہ اے بندے تیری مرضی جس کو چاہے چن لے حساب اسی کے مطابق ہو گا۔شراب کو بنا دیا اور پھر اسے حرام کر دیا کہ پی لو اجازت ہے مگر میری مرضی نہیں مرضی تمہاری ہے اور جزا یا سزا میری طرف سے ہو گی۔اسی طرح زنا اسمیں بھی مرضی اس کی نہیں مرضی اپنے بندے کو سونپ دی کہ تیری مرضی چاہو تو اس کے مرتکب ٹھہرو،چاہو تو بچ جاؤ مگر آخرت میں چھوڑوں گا نہیں۔کیونکہ میرا رب اپنے جلال میں بہت غضب ناک ہے۔


یہ بھی پڑھیں

خطرناک بیماریوں میں ایک خاموش مٙرض بھی شامل ہو چکا ہے جِسکی کوئی بھی علامت نہیں ہوتی لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔


ہم بہت سے  گناہ کر کہ یہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو قسمت میں لکھا تھا یہ رب کا فیصلہ تھا ہو گیا تسلیم کر لیں اسے۔جس میں زیادہ تر جو دیکھا گیا وہ یہی ہے کہ ہم لوگوں کا دل دکھاتے ہیں اور کہتے ہیں یہی آپ کی قسمت تھی اس کو قبول کر لیں۔آسان الفاظ میں زیادہ تر مرد حضرات جن میں خواتین  بھی شامل ہیں ایک دوسرے کا اچھا خاصا وقت برباد کر کہ کہتے ہیں کہ ہمارا ساتھ قسمت میں نہیں تھا۔اور یہ بالکل سراسر جھوٹ اور دھوکہ ہوتا ہے کیونکہ میرے رب کا فیصلہ ہے کہ وہ کبھی منافق اور مخلص دل کو  نہیں جوڑتا اور نا کبھی دو مخلص دلوں کو الگ کرتا ہے۔جب مخلصی فطرت میں شامل ہو تو اس کو قسمت بنانے میں دیر نہیں لگتی۔مگر اپنی منافقت کو چھپانے کے لیے بہت سے لوگ کہتے ہیں یہ قسمت کا فیصلہ تھا حالانکہ ہر گز ایسا نہیں ہے۔تو بات سمجھنے کی کوشش کیجیٸے گا پہلی بات جو چیز میرے رب نے جاٸز ہی قرار نہیں دی اس پر عمل کریں گے تو یقینا تکلیف تو جھیلنا ہی پڑے گی۔لیکن اس پیارے اللہ کی حدود بڑی خوبصورت بھی ہیں کاش کہ ہم ان پہ عمل کر کہ دوسروں کو بھی تکلیف سے بچاٸیں اور خود بھی بچ کر  آخرت کی زندگی بھی سنوار لیں۔اللہ پاک ہم سب کو ہدایت کا رستہ دیکھائے۔

آمین یا رب العالمین


طالب دعا!