آئندہ سال سے لائسنس کی فیس 5سال کی بجائے ہر سال وصول کی جائے گی
ڈرائیونگ لائسنس فیس میں 1 ہزار فیصد اضافہ کر دیا گیا، آئندہ سال سے لائسنس کی فیس 5سال کی بجائے ہر سال وصول کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق
پنجاب حکومت کی
جانب سے لرنر ، ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا حتمی
فیصلہ کرلیا گیا جبکہ لائسنس کی فیس 5سال کی بجائے ہر سال وصول ہو گی۔
حکام کے مطابق لرنر لائسنس کی 5 سال کیلئے فیس 60
روپے مقرر تھی۔ جبکہ حکومت نے ہر سال 500 روپے لرنر فیس مقرر کر دی ہے۔
موٹرسائیکل لائسنس کی 5 سالہ فیس 550 روپے تھی، اب
لائسنس کیلئے ہر سال 500 روپے وصول کیے جائیں گے۔
موٹرسائیکل رکشہ کی 5 سالہ فیس 550 روپے تھی، اب ہر
سال 500 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
موٹر کار و جیپ کے لائسنس کی 5 سالہ فیس 950 تھی اب
موٹرکار و جیپ کے لائسنس کیلئے 1800 روپے ہر سال وصول کی جائے گی۔
لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5 سالہ فیس 950 تھی تاہم اب ہر سال
2000 وصول کیے جائیں گے۔
ہیوی ٹرانسپورٹ کی 5 سالہ فیس 450 تھی جسے اب سالانہ
2000 مقرر کر دیا گیا ہے۔
ٹریکٹر لائسنس کی 5 سالہ فیس 450 تھی جسے بڑھا کر سالانہ 1000 کر دیا گیا ہے۔
کمرشل ٹرکیٹر کی 5 سالہ فیس کو 450 سےبڑھا کر سالانہ
1500 کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق معذور افراد کے لائسنس کی
5 سالہ فیس 20 روپے مقرر تھی تاہم اب معذور افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ختم
کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پبلک سروس وہیکل کی 5 سالہ فیس جو 450
مقرر تھی اب ہر سال 1500 دینا ہوگا۔
باقی کیٹگریز کی ڈرائیونگ لائسنس فیس 100 روپے سے
بڑھا کر 1000 مقرر کر دی گئی ہے۔
لائسنس فیسوں میں 20 سال بعد 1 ہزار فیصد تک کا اضافہ
کیا گیا ہے۔
عوامی آگاہی کیلئے فیسوں میں اضافے کا اشتہار جلد
شائع کیا جائے گا۔
یکم جنوری 2024 سے پنجاب میں نئی فیسوں کا اطلاق ہو
جائے گا۔