پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہوگیا
پاکستان
انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ
ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پی آئی اے کا فضائی میزبان ایازقریشی کینیڈا پہنچ کرسلپ ہوا ہے، گزشتہ ماہ بھی 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوئے
تھے۔
ذرائع کا
کہنا ہے کہ فضائی میزبان ایاز قریشی کا تعلق پی آئی اے لاہور بیس سے ہے، اس
نے ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز کیلئے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔
دوسری
جانب ترجمان پی آئی اے نے فضائی میزبان ایاز قریشی کے کینیڈا میں لاپتہ ہونے کی
تصدیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیل کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان
ترجمان
نے کہا کہ کینیڈین حکام کے تعاون سے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ایاز
قریشی اگر غیرقانونی رہائش کیلئے سلپ ہوا ہے تومحکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔