کہانی ختم اب آگے بڑھو چھوڑ دو پرانی باتوں کو
جب کہانی ختم ہوجاۓ تو یہ نہیں سوچتے کہ کون کونسی چیز ادھوری رہ گئی کاش ایسا کرلیتے ویسا کرلیتے ۔کہانی ختم ہو چکی ہے ۔۔۔۔۔
آخری صفحے کا آخری لفظ ہو چکا ادھوری چیز ادھوری ہی ختم ہوجاۓ تو مان لو اب وه مکمل ہو چکی ہے اب وه پوری نہیں ہو سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ ایسی کہانیاں ہماری زندگی میں بھی ہوتی ہیں جو ادھوری ہی ختم ہو جاتی ہیں
کہانی ختم ہو چکی ہے اب سب بھول جاؤ کس نے دھوکا دیا کس نے چھوڑا کس نے آپ کا استعمال کیا۔۔۔۔۔۔ سب بھول جائیں اور آگے بڑھیں
اپنے دماغ کو کباڑ خانہ مت بنائیں دماغ سے پرانی باتیں نکال دیں خود کو اور اپنے دماغ کو پرانی یادوں اور پرانی باتوں سے آزاد کر دیں اور ایک نئی زندگی کی شرواعات کریں۔
یہ بھی پڑھیں
سمجھو گے نہیں تو پتہ کیسے چلے گا