کویت نے رام مندر کا جشن منانے والے بھارتیوں کو باہر نکال دیا
کویت میں نو بھارتی شہریوں کو بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے افتتاح کا جشن منانے پر ملک بدر کر دیا گیا۔
انتہا
پسند مودی سرکار نے 1992 میں بابری مسجد مسمار کیے جانے کے بعد 22 جنوری 2024 کو
اس کی جگہ رام مندر کا افتتاح کیا۔
رام مندرکے افتتاح پر ہندوتوا شدت پسندوں نے بھارت سمیت دنیا بھر میں جشن منایا۔ کویت میں بھی مٹھائیاں تقسیم ہوئیں، تاہم، کویت نے اسلام دشمن متعصب بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔
کویت میں
نو بھارتی شہریوں نے رام مندر کے افتتاح پر ساتھیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں،
بھارتی شہریوں کے اس نفرت انگیز اقدام پر کویتی حکام نے بروقت کارروائی کی اور
بھارتی شہریوں کو نوکری سے برخاست کروا کر اسی رات ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔
ماضی میں
بھی بھارتی شہری اسلام دشمنی کے باعث سزاؤں اور ملک بدری کا سامنا کرتے رہے ہیں۔