پنجاب میں سردی کی شدت بڑھنے کے باعث سکو لز تعطیلات میں مزید اضافے کی سفارشات
سرد
موسم کا سلسلہ 15جنوری تک جاری رہے گا،حکومت کی منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کیا
جائے گا
پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث سکولوں کی تعطیلات میں مزید اضافہ کی سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافے کے باعث محکمہ موسمیات کی مشاورت سے تعلیمی اداروں میں ممکنہ طور پر مزید ایک ہفتے کی تعطیلات کے اضافے کی سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان کی سو سالہ تاریخ کی سخت ترین سردی
محکمہ موسمیات کے مطابق سرد موسم اور دھند کا سلسلہ لاہور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں 15 جنوری تک رہے گا۔
سکولز 9 جنوری سے کھل رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تعطیلات میں اضافے کی شفارشات کی منظوری کے بعد اس کا علامیہ جاری کر دیا جائے گا۔