عمران خان اور بشریٰ بی بی کو7 سال قید کی سزا || Imran Khan and Bushra Bibi sentenced to 7 years in prison

GR SONS


عدت میں نکاح کا کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو
سات سال قید کی سزا سنا دی گئی


اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔


سینیئر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت اڈیالا جیل میں کی۔

عدالت نے جیل انتظامیہ کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ 

دونوں کمرہ عدالت پہنچے تو سینیئر سول جج قدرت اللہ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ کی سیکشن 496 کے تحت بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی پر غیر شرعی نکاح کا الزام ثابت ہوچکا ہے لہٰذا دونوں ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سات سات سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ 

جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید چار ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

گزشتہ روز تقریباً 14 گھنٹے کی طویل سماعت کے بعد جج قدرت اللہ نے عدت میں نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


یاد رہے کہ مقدمےکےدرخواست گزار بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان اور بشری بی بی پر عدت کے دوران نکاح کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ 


یہ بھی پڑھیں