یقین رکھیںمایوس مت ہوں
کبھی کبھی کچھ باتیں بہت یاد آتی ہیں۔ جیسے طہ ابن جلیل کہہ رہے تھے کہ شیطان، حضرت آدم علیہ السلام کو مایوس نہیں کر سکا۔
کیونکہ تب شیطان کا داؤ پہلی دفعہ تھا، اسے پتہ نہیں تھا کہ مایوس بھی کرنا ہے۔ شیطان نا امیدی کا حربہ استعمال نہیں کر سکا اور حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔
مگر پھر اسے سمجھ ا گئی کہ بندوں کو سب سے پہلے مایوس کرنا ہے۔ مایوسی انسان کی توانائی کو چوس لیتی ہے۔ آپ میں کام کرنے کی بھلا جتنی مرضی قابلیت ہو ، مگر جب مایوسی چھا جائے گی تو کچھ بھی نہیں ہو گا۔
کامیابی کے دو ہی پر ہوتے ہیں "یقین" اور "مستقل مزاجی"
یقین اٹھے گا تو مستقل مزاجی خود ہی ڈگمگا جائے گی۔۔۔
کیسا؟ ایک تیر سے دو نشانے۔۔۔۔!!!!
اس لئے مستقل مزاجی سے پہلے یقین پیدا کریں کہ آپ مستقل رہ سکیں گے۔ ان شاءاللہ الکریم۔
کیا اس انسان کا یقین کھونا بنتا ہے؟؟ جو اتنا نرم و نازک تھا کہ اگر اکیلا چھوڑ دیا جاتا تو مر جاتا، پھر بھی اس کی پرورش کئی لاڈ بھرے ہاتھوں سے کروائی گئی۔۔۔۔
ایک ایسا انسان جس کے اوپر آسمان بغیر ستونوں کے کھڑے ہیں۔۔۔
کیا ایسے انسان کو زیب دیتا ہے؟ کہ وہ یقین کھو دے۔۔۔!!
توکل چھوڑ دے اور مایوس ہر کر بیٹھ جائے!!
نہیں نا؟
پھر کیوں دل چھوٹا کئے بیٹھے ہیں۔۔۔!!!
نہیں چھوڑے گا آپ کا رب آپ کو اکیلا۔۔۔!
یقین رکھیں۔۔۔!
آباد رہیں۔۔۔!
یہ بھی پڑھیں