زیتون کا تیل || Olive Oil

GR SONS


زیتون کا تیل  




کہیں آپ زیتون کے دھوکے میں مالش والا تیل تو نہیں کھا رہے؟


کچھ لوگ گھروں میں زیتون کا تیل کھانا پسند کرتے ہیں۔


 لیکن بازار میں دستیاب زیتون کا ایک تیل ایسا بھی ہے جو  کھانے کے لئے نہیں بلکہ مالش وغیرہ کے لئے  ہوتا ہے۔ 


اور اگر آپ  مالش والا تیل کھا رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس سے آپ زیتون کے فوائد حاصل نہیں کر سکتے


 بلکہ بعض صورتوں میں یہ آپ کی صحت کے لئے  نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔


 یہی وجہ ہے کہ سپین، نیوزی لینڈ اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے زیتون کے مالش والے تیل یعنی پومس آئل کی فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے۔


آئیے اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ زیتون کا کھانے والا تیل کونسا ہے اور مالش والا  تیل کونسا ہے۔


زیتون کا پھل، شکل و صورت اور جسامت میں بیر سے ملتا جلتا  ہوتا ہے۔  


قدرت نے زیتون کے پھل کی گٹک (گھٹلی) اور گودے دونوں میں تیل  رکھا ہوا ہے۔


زیتون کے  ثابت پھل کو جب پہلی مرتبہ  کولہو میں ڈالا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والا تیل ایکسٹرا  ورجن  آئل کہلاتا ہے۔


 پہلی مرتبہ نکلا ہوا تیل سب سے بہترین اور کھانے کے لئے سفارش کیا جاتا ہے۔


اب زیتون کے  بچے ہوئے  چُورے کو  گرم کر کے پھر سے کولہو میں ڈالا جاتا ہے


 جس سے  پھل میں موجود بچا کھچا تیل بھی نکل آتا ہے۔


 پھل کے چُورے سے نکلا ہوا  یہ بچا کھچا تیل ورجن آئل کہلاتا ہے


 جو  کوالٹی میں ایکسٹرا  ورجن آئل  سے تو ہلکا ہوتا ہے  لیکن پھر بھی کھانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


اب آخر میں جو کچرا  بچ جاتا ہے اس میں  سے بھی تیل نکالنے کے لئے اس میں ایک خاص  قسم کا کیمیکل ڈالا جاتا ہے۔ 


یہ کیمیکل پٹرول کی طرح کا ہوتا ہے 


اس کیمیکل کا کام یہ ہوتا ہے کہ یہ اس کچرے میں موجود ہر طرح کے تیل دار اجزاء کو اپنے اندر حل کر کے ایک محلول سا  بنا لیتا ہے۔ 


اس کے بعد اس محلول کی صفائی وغیرہ  کر کے کیمیکل کو الگ کر لیا جاتا ہے اور باقی بچنے والا تیل ، زیتون کا پومس آئل  کہلاتا  ہے۔


دراصل یہی وہ تیل ہے جسے مالش وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔  


پومس آئل کو اگر  مالش وغیرہ کی بجائے کھانے کے لئے استعمال کیا جائے تو اس سے آپ وہ فوائد حاصل نہیں کر سکتے ۔


جس کے لئے عام طور پر  زیتون کا تیل کھایا جاتا ہے۔


اگر آپ مارکیٹ میں جائیں تو زیتون کے تیل کے ہر ڈبے پر واضح طور پر لکھا ہوتا ہے


یہ بھی پڑھیں

ہماری اوقات اکیس گرام



 کہ یہ کونسا آئل ہے یعنی ایکسٹرا  ورجن آئل ہے، ورجن آئل ہے یا پومس آئل ہے۔


 اس تینوں قسم کے تیل کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔


لہذا  اگرآپ زیتون کا تیل کھانے کا شوق رکھتے ہیں تو پھر ضروری ہے کہ آپ ایکسٹرا  ورجن یا ورجن آئل  میں سے ہی کسی ایک کا انتخاب کریں۔


نوٹ: یہ بات یاد رکھئے کہ روغن زیتون گرم کرنے پر اپنی تمام تر افادیت اور مفید خواص کھودیتا ہے۔


 جو لوگ زیتون کے تیل میں کھانا اس لئے بناتے ہیں کہ اس سے فائدہ ہوگا 


تو وہ بہت بڑی غلطی کرتے ہیں۔ 


زیتون کا تیل صرف کچا استعمال کرنا چاہئے جیسے کہ سلاد کی ڈریسنگ وغیرہ کے لئے یا چمچ بھر کچا تیل پینے سے بھی بے شمار فوائد ملتے ہیں۔ 


اگر آپ کھانا پکانے کے لئے کولیسٹرول فری آئل چاہتے ہیں تو کارن آئل ، یا تل اور سرسوں کا تیل بھی استعمال کرسکتے ہیں۔