بیوی کی عقلمندی
ایک خاتون نے بتایا کہ میں نے اپنے شوہر کی فیس بک دیکھی تو وہ جنونی عاشق نام رکھ کر ایک عورت سے گپ شپ کر رہا تھا۔۔
اور اس عورت کا نام فیس بک پر "سویٹ اینجل"تھا
میں نے جب اپنے شوہر کی پوسٹیں دیکھی تو وہ محبت بھرے اشعار اور پیار بھری باتوں سے بھری ہوئی تھیں ۔اور نوبت یہاں تک پہنچ چکی تھی کہ اس سے شادی کے لئے تیار تھا
مجھے بڑا غصہ آیا اور اس کو سبق سکھانے کا سوچا تو ہیل اینجل کے نام سے فیس بک پر فرضی آئی ڈی بنائ۔اور اس پر قتل و غارت، خون خرابے دوزخ کے مناظر جلاؤ گھیراؤ وغیرہ کی تصویریں لگانی شروع کیں۔
کچھ عرصے بعد اس آئی ڈی سے اپنے شوہر کو میسیج کیا کہ تم جس
"سویٹ ہیون اینجل" نامی لڑکی سے فیسبوک پر محبت لڑا رہے ہو وہ میری بیوی ہے۔
اور میں داعش کے امیروں میں سے ایک ہوں
اور تمہیں جانتا ہوں کہ تم کون ہو۔پھر اس کا نام ،اس کے باپ کا نام بھائیوں کے نام اور کہاں رہتا ہے کہاں کام کرتا ہے وغیرہ وغیرہ بتایا
یہ
سب لکھ کر کہا اگر اب میں نے تمہیں فیس بک پر دیکھا تو تجھے بکری کی طرح ذبح کردوں گا اے خارشی بکرے آج کے بعد نظر مت آنا مجھے۔
وہ ہی خاتون بتاتی ہیں کہ اگلے دن میں نے دیکھا کہ میرے شوہر کے رنگ اڑے ہوئے ہیں برے حالات تھے ان کے اور موبائل سے فیس بک ، انسٹا گرام سنیپ چیٹ ۔واٹس ایپ سب کچھ ڈیلیٹ کر دیا۔ بار بار واش روم میں جاے اور مجھ سے بار بار پوچھ رہا تھا