والدین کی مرضی کے بغیر || Without parental consent

GR SONS


کیا یہ دینا مکافات عمل ہے؟؟؟





شادی کے اٹھارہ سال بعد اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا تھا۔ اس نے ماں باپ کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی یعنی بھاگ کر۔

اسکے شوہر اظہر ملک نے جس کے ساتھ وہ بھاگی تھی اسے کبھی احساس ہونے بھی نہ دیا۔ اس نے جو وعدہ اسکے ساتھ شروع دن سے کیا تھا وہ پورا بھی کیا۔
زندگی کی ہر خوشی دی اسے رانی بنا کر رکھا اسکی ہر خواہش پوری کی یہاں تک کہ شادی کے پانچ سال بعد اسکے ماں باپ کو بھی راضی کر کے معاملات پہلے جیسے ہی کر دیے۔
مگر آج وہ پچھتاوے کی آگ میں جل رہی تھی اسے احساس ہو گیا تھا ۔۔

ہوا کچھ یوں کہ
اسکا شوہر اظہر ملک اپنی بیٹی جو کہ اب سترہ سال کی تھی اسکی شادی کرنا چاہتا تھا مگر وہ اپنے شوہر کے فیصلے کے خلاف تھی۔اسکا خیال تھا کہ بچی ابھی چھوٹی ہے اسے آگے پڑھنا ہے جب وہ ڈاکٹر بن جائے گی تب اسکی شادی
کریں گے۔

تب اظہر ملک کے جواب پر اسکی بولتی بند ہو گئی۔
اس نے کہا
دیکھو جب ہماری دوستی ہوئی تھی تب تمہاری عمر بھی سترہ سال تھی اور میں نہیں چاہتا کہ میری بیٹی بھی تمہاری طرح نامحرم رشتے میں بندھ کر مجھے چھوڑ جاۓ اور بھاگ جائے۔
ان الفاظ نے اسے عرش سے فرش پر لا پٹخا تھا۔وہ پچھتاوے کے گہرے کنویں میں جا گری تھی۔

یہ بھی پڑھیں
اس کی مکمل خاموشی پر اظہر ملک نے بہت سی وضاحتیں دی تھی اور بے تحاشہ اسے ریلیکس کرنے کی کوشش کی مگر اسکا دل ویران ہو گیا تھا۔
ٹھیک ہی تو کہہ رہا تھا وہ۔۔

آج کیا کر رہی ہے بنتِ حوا ؟
نامحرم کی خاطر اپنے ماں باپ کا برسوں کا پیار بھلا رہی ہے جھوٹ بھول رہی ہے ماں باپ سے تلخ کلامی کر رہی ہے اور آخر کار ان کی محبتوں کا صلہ ان کے ماتھے پر کالک مل دے جاتی ہے۔ تاکہ ان کے جانے کے بعد وہ کبھی سر اٹھا کر نہ جی سکیں ؟
کسی والدین کو بھی بیٹی بری نہیں لگتی مگر آۓ دن بنتِ حوا کے بارے میں ایسی خبریں سن کر وہ بیٹی سے ڈرنے لگتے ہیں اس کے مقدر سے ڈرنے لگتے ہیں۔

اے بنتِ حوا! اپنے کردار کو مضبوط بنا کسی کے چند پیار بھرے وعدوں کی خاطر ماں باپ کی برسوں کی محبت کو مت بھلا یہ وعدے صرف تمہیں پھنسانے کے جال ہیں۔

ماں باپ اگر تم پر بھروسہ کر کے تمہیں ڈھیل دیتے ہیں تو انکے بھروسے کو ٹھیس مت پہنچا کہ کل کو تمہیں بھی تو ماں بننا ہے۔
یاد رہے مرد کالی چادر کی طرح ہوتا ہے اس پر دھبہ لگ جاۓ تب بھی نظر نہیں آۓ گا اور عورت سفید چادر جس پر ذرا سا داغ بھی لگ جاۓ تو سب کو صاف نظر آتا ہے۔اور سب لوگ مل کر اسے اور بدنما بنا دیتے ہیں!