رمضان اور عورت کے کام
رمضان المبارک کا مبارک مہینہ آ رہا ہے
اسلئے یہ پوسٹ ضرور پڑھیں اور عمل کیجئے ۔
عورت سحری میں سب سے پہلے جاگتی ہے اور سب گھر والوں
روزہ رکھنے کے بعد دوپہر میں بچوں کو کھانا کھلاتی ہے
پھر 4 بجے کے بعد سے افطاری تک اپنے خاندان والوں کے لیئے افطاری تیار کرنے میں لگ جاتی ہے۔
چاول۔ پالک۔ گوشت۔ چٹنی وغیرہ وغیرہ تیار کرتی ہے اور ساتھ میں یہ ڈر بھی رہتا ہے کہ پتہ نہیں کیسے پکایا ہوگا۔
ساس اور سسر کے لیئے الگ چیز پکاتی ہے۔اور ساتھ ساتھ میں افطاری سے پہلے شوہر کے غصہ کو بھی برداشت کرتی ہے ۔
اذان سے پہلے دسترخوان لگاتی ہے لیکن تعریف تو دور کی بات
روٹیاں کھانے کے بعد ایک ٹھنڈا گلاس لسی مانگنا اور پھر کہنا
کہ نمک کم ہے اور خاص ٹھنڈا نہیں ہے جبکہ افتاری خوب ٹکا
کے کرتے ہیں .
اسکے بعد چھپکے سے کسی کمرے میں افطاری کرلیتی ہے۔
تراویح کے بعد پھر سے حضرات کے لیئے چائے اور میوہ تیار
کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اور پھر سے سحری میں سب سے پہلے جاگتی ہے۔
اگر خدا نا خواستہ نہ جاگی 2 بجے یا سحری لیٹ ہوئی تو سب خاندان کا نزلہ بیچاری عورت پر گرتا ہے سارا دن۔
آپ سے درخواست ہے کہ
گھر کی ساری عورتیں خواہ وہ ماں ہو بیوی ہو بیٹی ہو بہن ہو
یا کوئی اور رشتہ ہو انکا لازمی خیال رکھنا چاہیئے۔ کیونکہ سارا دن اسکا بھی روزہ ہوتا ہے اور وہ بھی ہماری طرح انسان ہے۔
غلطیوں کو نظر اندازکر دیا کریں۔