استانیاں بھی کسی سے کم نہیں|| Ustanian bhe kisi se kam nhi

GR SONS


استانیاں بھی کسی سے کم نہیں





ایک استانی بتا رہی تھی کہ میری ایک کولیگ نے چھٹیوں سے پہلے مجھ سے کچھ پیسے ادھار لیئے۔ چھٹیوں میں مجھے ضرورت پڑی تو واپسی کا مطالبہ کیا تو کبھی انکار اور کبھی ٹال مٹول، اور پھر میرے فون کا جواب دینا ہی چھوڑ دیا۔

ایک بار تو حد ہی ہو گئی، میرے 15 بار فون کرنے کے جواب میں اس نے ایک بار بھی فون نہیں اُٹھایا۔

اتفاق سے مجھے پتہ تھا اس کا خاوند گھر پر نہیں ہے، میں نے اسے میسیج کیا: بہن، میں پیسوں کیلیئے اتنے فون نہیں کر رہی تھی، میں تو تجھے یہ بتانا چاہ رہی تھی کہ میں نے آج تیرے گھر والے کو اپنی کار میں ایک لڑکی کو بٹھا کر جاتے دیکھا ہے۔

میرے میسیج کے جاتے ہی اس کی کال آگئی، میں نے نظر انداز کیا۔ اگلے آدھے گھنٹے میں اس کی 21 سے زیادہ کالیں آ چکی تھیں۔


یہ بھی پڑھیں



میرے فون نہ اٹھانے پر اس نے مجھے لگاتار 3 میسیج کیئے جس میں اس نے پوچھنا کیا تھا کہ کیسی لڑکی تھی، کب کی بات ہے، کدھر دیکھا تھا اور کس طرف جاتے دیکھا تھا۔ میں اس کے کسی میسیج کا جواب نہیں دیا، اس کے فون کالوں کا سلسلہ جاری رہا اور گھنٹے بھر میں اس نے 36 کالیں کر ڈالیں۔

اس بار اس کا میسیج آیا کہ کیا خیال ہے کہیں ملتے ہیں، میں تمہارے پیسے تمہیں واپس کرتی ہوں بس تم مجھے تفصیل سے میرے خاوند اور اس کے ساتھ جاتے لڑکی کے بارے میں بتا دو۔

میں نے جواب بھیجا مجھے ملنے میں کوئی حرج نہیں، لیکن میرے پاس تو کار میں پیٹرول ڈالوانے کے پیسے بھی نہیں ہیں، مجھے پیسے میرے اکاؤنٹ میں بھیج دو میں ابھی آ جاتی ہوں۔

استانی کہتی ہے اگلے 20 منٹ میں میرے سارے پیسے میرے اکاؤنٹ میں آ چکے تھے اور پھر میں نے موبائل ہی آف کر دیا۔