ایرانی حملہ || iran attack on israel

GR SONS


ایرانی حملہ !

اسرائیل کا کتنا نقصان ہوا۔





 
ایرانی حملے کے حوالے سے ہر طرف بحث جاری ہے جس میں مختلف پہلو اجاگر کیے جا رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ آپ کی نظر سے گزر چکے ہوں گے ۔۔

بطور مثال یہ کہا جا رہا ہے کہ
"یہ فکس میچ تھا ۔۔۔۔ "

جیسے کہ کئی روز سے امریکہ پل پل کی خبر دے رہا ہے ۔ اب یہ ہو رہا ہے ، اب یہ ہونے جا رہا ہے ، اور اب یہ حملہ ہو رہا ہے ۔۔۔

پھر جب حملہ ہوا تب بھی امریکہ کی انتظامیہ مسلسل رننگ کمنٹری کر رہی تھی کہ میزائل چل پڑے ہیں اور یہاں پہنچ چکے ہیں اور اب اس موڑ سے گزر رہے ہیں، اور اس گلی سے نکلے ہیں ۔

لیکن ہم کہتے ہیں کہ بالکل " اصلی " اور خالص حملہ تھا ۔۔۔

پھر بی بی سی کے وسعت اللہ خان نے کافی تفصیل سے اس پہلو پر بھی روشنی ڈالی کہ نیتن یاہو اس وقت مشکلات کا شکار تھے اور اس حملے کے سبب مشکلات سے نکل گئے ہیں اور ان کو دوبارہ عوامی حمایت حاصل ہو جائے گی ۔

پھر ایرانی وزیر کن طرف سے حملے کے فوراً بعد یہ کہنا کہ " ہمارا کام مکمل اور مزید کوئی کارروائی نہیں ہو گی "

یہ بھی پڑھیں

اور فوراً بعد ہی لبنان ، شام اور غاصب ریاست نے اپنی فضائی سرحدوں کو مسافر پروازوں کے لئے کھول دیا ۔۔۔

سب کچھ ہی ایسے ہے جیسے کوئی بہت طے شدہ " شیڈولڈ " ضروری کام تھا جو مکمل ہوا ۔۔۔۔۔ لیکن پھر بھی تسلیم کہ سب کچھ اصلی جنگ تھا ۔۔۔۔۔

لیکن سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اس حملے کے مقاصد کیا تھے ؟

کیا کوئی شخص اس بات سے انکار کر سکتا ہے کہ اس حملے کا ایک ہی مقصد تھا اور وہ یہ تھا کہ شام میں موجود ایرانی سفارت خانے پر حملے کا بدلہ لینا ۔
کچھ روز پہلے غاصب ریاست نے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا جس میں ان کے قریبا آٹھ افراد مارے گئے ۔

بہت واضح اور دو ٹوک بات ہے کہ یہ حملہ شام پر تصور نہیں کیا جائے گا یہ حملہ ایران پر تصور کیا جائے گا کیونکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت سفارت خانہ اس ملک کی زمین کا حصہ شمار کیا جاتا ہے ، سو اس حملے کو ایران کی سرزمین پر حملہ شمار کیا جائے گا ۔

ایران نے اس حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا اور اس اعلان کے مطابق رات 200 کے قریب ڈرون کچھ میزائل وغیرہ ایران کی طرف سے اسرائیل کی طرف روانہ کیے گئے ۔

جو تفصیلات سامنے آئی ہیں اس کے مطابق غاصب ریاست کا کوئی نقصان نہیں ہوا ، بنا کوئی نقصان کیے مکمل ہونے والی حصہ آپریشن کے فوراً بعد ایرانی حکومت نے اعلان کر دیا کہ :

" ان کا کام مکمل ہو چکا ہے"۔

ہم تسلیم کر لیتے ہیں کہ ایران نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کا بدلہ لے لیا ۔
بغیر نقصان کے ہونے والے اس حملے کا جو مذاق اڑایا جا رہا ہے ہم کہتے ہیں کہ یہ بھی نا درست ہے ۔

ہم تسلیم کر لیتے ہیں کہ ایران نے اسرائیل کی ناک زمین پر لگا دی ۔

اب سب تسلیم کر لیا تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ایران اتنا طاقتور تھا کہ وہ 200 کے قریب ڈرون بیک وقت ہزاروں کلومیٹر دور سے آٹھ دس گھنٹے کی پرواز کے ذریعے اسرائیل کی طرف بھیج سکتا ہے ، میزائل چلا سکتا ہے تو یہ سب کچھ اس سے پہلے کہاں تھا ۔

جو دوست جذباتی ہو کر عربوں کو ہیجڑے ، عورتیں قرار دے رہے ہیں اور غیرت سے عاری قرار دے رہے ہیں ایران کو چھپن بہنوں کا واحد بھائی قرار دے رہے ہیں ۔۔۔۔

ہم ان کی بات تسلیم کر لیتے ہیں کہ وہ عرب غیرت سے عاری ہیں ، ہیجڑے ہیں

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ جو اتنی بہادر سلطنت جس کے گلے میں غیرت کا میڈل ڈالا جا رہا ہے یہ پچھلے چھ مہینے سے کہاں تھی؟؟؟

غزہ زمین کے برابر ہو گیا ، ہزاروں بے گناہ مسلمان مارے گئے پورے کا پورا علاقہ یوں ملیا میٹ ہوا کہ جنگ عظیم اول اور دوم میں بھی اس کی مثال نہیں ملتی کئی ایٹم بموں کے برابر بارود محض تیس کلومیٹر کی پٹی میں غاصب ریاست نے پھینکا ہمارا سوال یہ ہے کہ یہ میزائل ، یہ ڈرون ان مہینوں میں ایک بار بھی ان مظلوموں کے لیے کیوں نہ اڑ پائے ؟

اگر غیرت ایسی وافر موجود تھی ، طاقت اتنی فراواں مہیا تھی ، اسلحہ ایسا شاندار جیب میں تھا اور " واحد بھائی" ہمت سے بھرا پڑا تھا تو یہ بھائی ان مہینوں میں کہاں سویا پڑا تھا کہ ایک بار بھی مظلوموں کے لیے کوئی میزائل فائر نہ کر سکا ؟؟

جو دوست بہت جذباتی ہو رہے ہیں یقیناً وہ اس دکھ کے سبب ہیں۔ کہ جس کا سامنا وہ بےبسی کی صورت پچھلے کئی ماہ سے کر رہے ہیں ۔۔۔۔

اور اب وہ اس حملے کے سبب بہت پُرجوش ہیں ۔۔۔ ہم ہرگز ان کے جذبات پر مایوسی کی اوس نہیں گراتے لیکن انہیں یہ سوچنے کی دعوت ضرور ہے کہ :

" آپ کا بھائی " اگر اتنا طاقتور تھا تو ایک بار بھی مظلوموں کے لیے کیوں نہ نکلا اور محض زبانی جمع خرچ ہی کیوں کرتا رہا ۔

اس سوال کا کیا جواب ہے کہ اپنے آٹھ افراد کے لیے غاصب ریاست پر " دو سو ڈرون اور سو میزائل" برسانے والا ایران کیوں ان چھے ماہ میں ایک بھی گولی نہ چلا سکا ۔۔۔
تسلیم !
بالکل تسلیم کہ " دیگر چھپن اسلامی ممالک " غیرت سے عاری ہیں ، عرب بزدل اور ہیجڑے ہیں ۔۔۔۔ لیکن۔ " بہادر " ان چھے ماہ میں کہاں تھے ؟۔۔۔۔