پنجاب کسان کارڈ || Punjab Kisan Card

GR SONS


پنجاب کسان کارڈ



 

 پچیس اپریل سے پنجاب کے رجسٹرڈ کاشتکار جن کے نام 12 ایکڑ سے کم زمین ہے اپنی زمین کی فرد ملکیت ساتھ لے کر بینک آف پنجاب سے پنجاب کسان کارڈ اپلائی کر سکیں گے


پنجاب کسان کارڈ کیلئے بینک آف پنجاب میں کسان کا اکاؤنٹ اوپن ہو گا اسی بنیاد پر پنجاب کسان کارڈ جاری ہو گا


پنجاب کسان کارڈ پے پاک کارڈ ہو گا جس میں کسان اپنے اکاؤنٹ میں زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ تک رقم رکھ بھی سکے گا


پنجاب کسان کارڈ سے بینک آف پنجاب سمیت کسی بھی بینک کی ایٹیم مشین سے روزانہ 50 ہزار تک کی رقم نکلوا سکیں گے


پنجاب کسان کارڈ ہولڈر بینک آف پنجاب کی موبائل ایپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے آن لائن ٹرانزیکشن کر سکیں گے


یہ بھی پڑھیں


پنجاب کسان کارڈ پر بینک آف پنجاب ہر کسان کو بلا سود فی ایکڑ 30 ہزار قرضہ دے گی جو 6 ماہ کے بعد ادا کرنا ہو گا


پنجاب کسان کارڈ کی بنیاد پر بینک آف پنجاب کسانوں کو زرعی آلات اور زرعی مشینری  پر سبسڈی بھی مہیا کرے گی


پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو زرعی سینٹر پر سبسڈی پر کھاد،بیج،سپرے،اور زرعی لوازمات فراہم کیے جائے گے جو زرعی سینٹر پر موجود بینک آف پنجاب کی پی او ایس مشین پر سکین ہو گا


پنجاب کسان کارڈ پر کسانوں کو ٹیوب ویل اور پکے کھال اسکیم میں شامل کیا جائے گا


پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں میں زرعی پلاٹ کے مقابلہ جات منعقدہ ہوں گے جیتنے والے کو انعام دیا جائے گا