شادی کا مطلب کیا ہے؟؟
ہمارے معاشرے میں شادی کا مطلب ہم بستری ہی سمجھا جاتا ہے
اگر کسی کو کہا جائے کہ میں آپ کو پسند کرتا ہوں, یا پیار کرتا ہوں تو کہنے والے اور سننے والی کے زہن میں سیکس بھرا ہوتا ہے یہ پیار کا مطلب ہمیں ڈراموں, فلموں نے خوب اچھی طرح سمجھا دیا ہے
ہیرو ہیروئن ملے پیار ہوا شادی ہوئی نہ ہوئی شادی سے پہلے ہی باقاعدہ آدھے سے زیادہ کام دکھا دیا بلکہ اب تو تقریباً پورا ہی دکھا دیتے ہیں اور دکھاتے اس طرح ہیں کہ یہاں لڑکا لڑکی بستر میں گئے وہاں کیمرہ سیدھا پھولوں کی جوڑی پر انھیں ہلتے ہوئے دیکھا دیا اب تو پورا دو تین منٹ کا سین بستر میں ہی دکھا دیتے ہیں۔
کچھ اندھیرا کرکے تاکہ آپ خود سمجھ جائیں کیا ہورہا ہے. یہ فالتو باتیں کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارے یہاں شادی, پیار وغیرہ کو صرف وجہ سیکس ہی سمجھا جاتا ہے.
یہ بھی پڑھیں
یہاں کسی سے شادی کی بات کرو فوراً اس کے دماغ میں سہاگ رات آجاتی ہے فلموں ڈراموں میں انھیں شرماکر کمرے میں جاتے دکھایا جاتا ہے بھائی شرم کی بات کیا ہے آپ ایک شخص کے ساتھ پوری زندگی کا ایگریمینٹ کررہے ہیں۔
شرمانے کی بجائے سنجیدہ ہوکر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر شرائط پر بات ہونی چاہیے
لیکن یہاں شادی کا مطلب لڑکا لڑکی کا ایک ساتھ سونا یا صرف سیکس کرنا جنسی تسکین سمجھا جاتا ہے
جب کہ یہ تو شادی کے ایک سال بعد ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ شادی کیا ہوتی ہے جب مرد عورت اصل عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں.
خیر ہمارے معاشرے میں جب کوئی لڑکی اپنے باپ یا بھائی سے آکر کہے کی میں اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرونگی تو ان غیرت مند باپ بھائی کے دماغ میں ایک ہی بات آتی ہے کہ گاؤں, محلے والے یا رشتےدار کیا سوچیں گے۔
کہ ہماری بیٹی اپنے ساتھ سونے کے لیے خود لڑکا پسند کررہی ہے. حلانکہ اُن سمیت تمام رشتےداروں کی خواہش یہ ہے کہ وہ لڑکی ہمارے پسند کے لڑکے کے ساتھ سونے لگے۔
اب چاہے اس میں لڑکی کی مرضی ہو یا نہ ہو کئی لوگ تو رشتوں میں آگ ہی اس لیے لگاتے ہیں کہ فلاں کی بیٹی ہمارے بیٹے کو پسند ہے اگر یہ ہمارے بیٹے کے ساتھ نہ سوئی مطلب شادی نہیں کی تو اسے زندہ رہنے کا بھی کوئی حق نہیں اسی لیے پھر باپ بھائیوں کو غیرت دلا کر لڑکا لڑکی دونوں کو ہی مروادیتے ہیں.
یہ تو ہوا الجواب...
اب سنیں میری بات شادی میں سیکس پوری شادی لائف کے بس ایک لمحے برابر مطلب 100 میں سے %5 ہوتا ہے
باقی %95 زندگی گزارنے کے لیے اگر کوئی ہم خیال ایسا انسان مل جائے جیسے ہماری بیٹی یہ سمجھتی ہو کہ یہ میرا خیال میرے باپ بھائیوں سے بھی زیادہ رکھ سکتا ہے
ہم ایک اچھی زندگی گزار سکتے ہیں
تو اُسے یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کا فیصلہ خود کرسکے
اب کچھ لوگوں کے دماغ میں فوراً پولیو کے اُس اکلوتے کیس کی طرح کوئی پسند کی شادی کا بگڑا ہوا کیس آجائے جو پانچ سات سال میں اگر ایک مل گیا تو اُسی کا ڈھول پیٹنا شروع کردیں گے.
تو بھائی اگر 100 میں سے %20 پسند کی شادی ناکام ہو بھی گئیں تو 80 کامیاب بھی تو ہوتی ہیں ان کے گیت آپ کیوں نہیں گاتے.
اگر دیکھا جائے تو والدین کی مرضی کی %80 فیصد شادیاں آخر میں صرف کمپرومائز رہ جاتی ہیں۔
عورت مار کھاتی رہتی ہے مگر باپ بھائی کی عزت کی خاطر چپ رہتی ہے...
اس کا صاف حل تو یہ ہے کہ آپ اپنی بیٹیوں کو اچھی تعلیم دیں ان کو نوکری کرنے کی اجازت دیں۔
ہر طرح سے اپنی بچی جو مرد کے برابر کردیں کل کو وہ شادی آپ کی پسند سے کرے یا اپنی پسند سے شادی ناکام ہونے کی صورت میں وہ کسی کی محتاج نہ ہو اپنا خود کماکر زندگی گزارنے کے قابل ہو.
بھائی سیکس ویکس کچھ نہیں ہوتا اصل میں زندگی بھر آپ کی زندگی کا ساتھی کون ہوگا کون آپ کے لیے اچھا ہے اور کون نہیں۔
ماں باپ کبھی نہیں چاہتے کہ انکی بیٹی کوئی غلط قدم اُٹھائے جس سے اسے اور ہمیں تکلیف ہو وہ ہمیشہ اپنے بچوں کے لیے اچھا سوچتے ہیں۔
لیکن اگر ایسا ہو کہ جو لڑکی کو پسند ہو اس سے ملیں ان کے ماں باپ سے ملیں دوچار مہینے آنا جانا رکھیں اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد شادی کردیں تو لڑکی کی پسند بھی پوری ہوجائے اور آپ کا دل بھی مطمئن ہوجائے گا۔
یہ ہوگا بس اس صورت میں جب جہالت کے مارے کاغذی غیرت مندوں کے دماغ سے یہ بات نکال دی جائے کہ شادی صرف سیکس یا ساتھ سونے ہمبستری کا نام نہیں پوری زندگی صرف ایک کے ساتھ رہنے کا نام ہے.
وہ ایک جیسے آپ چنتے ہیں جیسے کاروبار میں پاٹنر چنتے ہیں,
جیسے اپنے لیے کپڑے پسند کرتے ہے
بھائی بہنیں تو قدرت کی طرف سے زبرستی آپ کے رشتےدار ہوجاتے ہیں لیکن دوست ہم چنتے ہیں..
اب اس میں غیرت یا بیغیرتی کہاں سے آگئی...
ماں باپ نے تو مر گھپ جانا ہے بھائیوں کی بیویوں نے انہیں پھر گھر میں گھسنے نہیں دینا اگر رکھ بھی لیا تو ہمیں پتا ہے وہ نوکرانی بن جائے گی اور ان کے بچے لاوارثوں کی طرح ہوجائینگے۔
تعلیم ہوگی تو اپنی اور بچوں کی زندگی کے لیے کچھ نہ کچھ تو کر ہی لے گی...