انرجی ڈرنکس زہر قاتل || Energy drinks are poison killers

GR SONS

 

آپ یا آپکے بچے تو یہ زہر نہیں پی رہے؟؟؟؟






میں بچوں کو ہوم ورک کروارہاتھا۔ بیٹے نے کہا”پاپا جی ”انرجی“ کا فقرہ بتائیں“۔

میں نےبتا دیا۔

اس انرجی کے لفظ سے مجھے ”انرجی ڈرنکس“ کا لفظ یاد آیا، اور ساتھ ہی ایک واقعہ یاد آگیا۔

ایک ایسا واقعہ میں جب بھی یاد کرتاہوں۔ دل دہل جاتاہے، آنکھیں خون کےآنسو روتی، سینہ درد سے پھٹتا اور دم گھٹتا محسوس ہوتاہے۔

آج سے تین سال پہلے ہمارے محلے میں ایک سروئیر صاحب کرایہ دار بنے۔ انکاایک ہی بیٹاتھا۔ بڑا ہنس مکھ، تمیزدار اور لائق۔ سروئیر صاحب اسے جیب خرچ کھلا دیتے تھے۔

میرا اسکا سامنا اکثر بیکری پرہوجاتا۔ وہ انرجی ڈرنکس بڑے شوق سے پیتاتھا۔ کبھی ”بوسٹر“ کبھی ”سٹنگ“ تو کبھی کبھی ”ریڈبُل“

میں نےاسے سمجھایا کہ بیٹایہ انتہائی نقصان دہ ہیں۔ اول تو پیاہی مت کرولیکن اگر نہ رہاجاۓ تو کم از کم دو چار دن بعدپی لیا کرو۔

وہ ٹھیک ہے انکل۔کہہ کر کھسک جاتا۔

ایک دن میں سروئیر صاحب سے باقاعدہ ملنے گیا انہیں بتایا کہ آپکا بیٹا انرجی ڈرنکس بہت زیادہ پیتاہے، صحت کیلیے بہت نقصان دہ ہے۔


یہ بھی پڑھیں


سروئیر صاحب مسکراۓ اور بولے”رانا جی بچے اس عمر میں ایسے ہی کرتے ہیں، چھوڑیں آپ پریشان نہ ہوں، اور سنائیں کیا پینا پسند کریں گے ٹھنڈا یا گرم“

میں انکا لاپرواہی سے بھرپور جواب سن کر دنگ رہ گیا۔ اجازت لی، سلام کرکے اٹھ آیا۔

چھ یا سات ماہ گزرے ہونگے ایک دن میں ظہر کی نماز کیلیے مسجد جارہاتھا میں نے ایک ایمبولینس سروئیر صاحب کے گھر سے نکلتی دیکھی۔

میں ان کے گھر کے باہر رکا، گھر میں صرف سروئیر صاحب کی بوڑھی والدہ تھیں، ان سے خیریت دریافت کی تو وہ روتے ہوئے اپنے پوتے کا نام لیتےہوۓ بولیں ”دونوں گردے فیل ہوگئے ہیں، پرسوں چیک کروا کر واپس آئے تھے، آج پھر رات بھر سے بےہوش ہے“

میں انہیں تسلی دیتے ہوۓ۔ مسجد چلا گیا۔ تین دن مسلسل صبح و شام میں انکے گھر احوال دریافت کرنے جاتا، بچہ ایمرجنسی میں داخل تھا۔

چوتھے دن تہجد کے وقت مجھے ایمبولینس کی آواز سنائی دی۔میں نے گلی میں آکر دیکھا تو سروئیر صاحب کے گھر کے باہر ایمبولینس اور تین گاڑیاں اور کھڑی تھیں۔

میرے ذہن میں ایک خیال۔آیا اور میرا سر چکرا گیا۔ میں نے گھر آکر پانی پیا۔ دروازہ باہر سے لاک کرکے سروئیر صاحب کے گھر گیا۔

وہاں کہرام مچا ہوا تھا۔ پھولوں جیسا معصوم بچہ، جس نے ابھی ٹھیک سے جوانی میں قدم بھی نہیں رکھا تھا، اپنےماں باب کی اکلوتی دل و جان کی ٹھنڈک بے جان ہوچکی تھی۔

وہ پیارا بچہ فوت ہوچکا تھا۔

میں بڑی مشکل سے گیٹ کے سہارے کھڑا تھا کیونکہ اس بچے کی صورت میں مجھے اپنے بیٹے دکھائی دے رہے تھے، میرے کانوں میں اس بچے کی ” اَلسَلامُ عَلَيْكُم انکل جی، ٹھیک ہے انکل جی، انکل میں بھی آجاؤں مسجد آپکے ساتھ،

انکل یہ تسبیح آپ نے کہا سے لی، یہ میں لےلوں“ ناجانے کیا کیا میٹھے بول تھے جو میرے کانوں کے پردے پھاڑ رہے تھے،

اچانک سروئیر صاحب کی نگاہ مجھ پر پڑی، وہ دوڑتے ہوۓ آئے اور مجھ سے لپٹ کر رونے لگے اور بولے”رانا جی چلا گیا میرا بچہ، میری وجہ سے میری لاپرواہی سے ہوا یہ، رانا جی کاش میں نے آپکی بات سن لی ہوتی

میں اسے زہر نہ پینے دیتا، خدا برباد کرےان بوسٹر والوں کو خدا غرق کرے ان کمپنیوں کو ، میرا سوہنا بیٹا مار دیا انہوں نے، رانا جی میں مجرم ہوں، رانا جی مجھے مارو، مارو مجھے سزا دو“

وہ دیوانہ وار میرا ہاتھ اپنے منہ پر مارنے لگے، میں نے انہیں باہوں میں بھینچ لیا، انکے رشتہ داروں نے بھی میری مدد کی۔

کچھ دیر بعد جب کچھ طبیعت انکی بحال ہوئی

میں نے انہیں کہا”آپ آج میری ایک بات مانیں، چلیں میرے ساتھ“

وہ میرے ساتھ چل پڑے میں نے انکے ایک کزن کو بھی ساتھ لیا اور مسجد آگئے۔ انہیں وضو کروایا اور مسجد میں اللہ کے حضورپیش کردیا۔

انہوں نے چار یا چھ نفل پڑھے پھر جی کھول کر وہ اللہ کے حضور گڑگڑاتے رہے۔

میں بھی مسلسل مالک کریم سے انکے لیے صبر مانگ رہاتھا۔ فجر کی آذان سے کچھ دیر پہلے انکی طبیعت بالکل بحال ہوگئی۔ وہ پرسکون ہوگئے۔

اس دوران انکے گھروالے روانگی کی تیاری کرچکے تھے۔ وہ اس معصوم شہزادے کی میت لیکر اپنے آبائی شہر کو روانہ ہوگئے۔

احباب گرامی!

کیا آپ کے بچے تو انرجی ڈرنکس کے ہاتھ ہلاکت کےمنہ میں نہیں جارہے؟؟؟
خدارا بچوں پر نظر رکھیے۔ انہیں محبت سے ان انرجی ڈرنکس سے بچایے۔

یہ انرجی ڈرنکس بہت جلد گردوں کو تباہ کرنے کیساتھ ساتھ دل کی شریانوں کو بند کرنے اور اسکی دھڑکن کو ”ڈسٹرب“ کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

22 سال کم عمر کے نوجوان کیلیے یہ انرجی ڈرنکس زہر قا۔تل ہیں۔

ذیل میں چند انرجی ڈرنکس کےنام دےرہاہوں۔ امریکن جریدے کے مطابق گردے فیل ہونے والے مریضوں میں 82 فیصد ان انرجی ڈرنکس کی وجہ فیل ہوتے ہیں۔

1. Deblong shot
2. Sting
3. GATORADE SPORTS TROPICAL
4. Rango Next
5. NESCAFE WHITE CHOCOLATE MOCHA
6. NESCAFE SPANISH LATTE
7. Darenext
8. Life star
9. Starbooster
10. ALOKOZAY GINSENG
11.
LUCOZADE 69P ORANGE
12. MURREE BREWERY BLITZ
13. Monster Energy
14. Booster Protein
15. REDBULL
16. Max Fly
17. White Tiger
18. Rip It Energy

احباب کرام!
پھر سے گزارش کرتاہوں اپنے معصوم بچوں کو ان دیدہ زیب اور دلفریب لیکن قاتل مشروب، زہر سے ہرممکن کوشش کرک بچائیں ورنہ افسوس اور لاچارگی سے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

چنانچہ اپنے بچوں کو بھی محفوظ فرمائیں اور دل کھول کر پوسٹ کو شئیر کریں تاکہ دیگر والدین بھی اس نقصان سے اپنے بچوں کو بچا پائیں۔ جزاك اللهُ‎