ٹیکس ادا نہ کرنے والے شہریوں کی موبائل سمز بند اور بجلی کنکشن منقطع || The mobile SIMs of non-tax paying citizens are blocked and the electricity connection is disconnected

GR SONS


 ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند



فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف باقاعدہ سخت کاروائی شروع کردی۔


 تفصیلات کے مطابق 

ایف بی آر نے ٹیکس ادا نہ کرنے والے شہریوں کے خلاف سخت اقدامات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے موبائل سمز کی بندش پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں 

موبائل سمیں بند کر دی گئی ہیں


 فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کریک ڈاون کے سلسلے میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے 5 لاکھ 6 ہزار 671 لوگوں کی موبائل فون سمز بلاک کر دی گئی ہیں۔ 


اس حوالے سے یف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس جنرل آرڈر بھی جاری کیا گیا ہے جو 8 ہزار 737 صفحات پر مشتمل ہے۔


فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری کردہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق کارروائی کے تحت پہلے مرحلے میں قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے 5 لاکھ 6 ہزار 671 شہریوں کی موبائل فون سمز بلاک کر دی گئی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب

اسرائیلی پروڈکٹ کا بائیکاٹ



 مزید بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مجموعی طور پر 20 لاکھ

 ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی ہے تاہم موبائل کمپنیاں اتنی بڑی تعداد میں  سمیں بلاک کرنے سے گریزاں ہیں۔

موبائل کمپنیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد کی سمز بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتیں۔ 

 

اسی باعث ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں ابتدائی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 شہریوں کی سموں کو بلاک کیا ہے۔  


جبکہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ادا نہ کرنے والے شہریوں کے بجلی کنکشن بھی منقطع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔


 اس حوالے سے ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔