رانگ نمبر || Rong Number

GR SONS

 

رانگ نمبر




*ایک گھر کے موبائل پر رانگ نمبر سے کال آئی گھر کی بہُو نے کال رسیو کی تو دوسری جانب سے انجانی آواز سن کر عورت نے کہا سوری رانگ نمبر ھے- اور فون بند کردیا

لڑکے نے جب ہیلو کی آواز سن لی تو وہ سمجھ گیا کہ یہ کسی لڑکی کا نمبر ھے-


اب کال ملانے والا لڑکا مسلسل اسی نمبر پر کال کرتا رہتا، لیکن عورت نے فون نہیں اٹھایا پھر وہ میسج کرتا رہا کہ جانو بات کرو نا کال کیوں نہیں رسیو کرتی؟

عورت کی ساس بڑی مکّار اور لڑائی جھگڑے والی عورت تھی

اس واقع کے ایک دن بعد جب عورت کہیں مصروف تھی

موبائل پر رنگ ٹون بجی تو ساس نے موبائل رسیو کیا شک تو اسے پہلے ہی تھا آگے سے لڑکے کی آواز سن کر ساسخاموش ہو گئی

لڑکا بار بار کہتا رہا کہ جانی مجھ سے بات کیوں نہیں کرتی میری بات تو سنو پلیز تمہاری آواز نے مجھے پاگل کر دیا ھے

ساس نے خاموشی سے سن کر موبائل بند کر دیا

اب جب رات کو عورت کا شوہر گھر آیا تو ساس نے علیحدہ بُلا کر اپنے بہو پر بد چلنی اور نامعلوم لڑکے سے یارانے کے الزامات لگا کر خوب پُرانی رنجشیں نکالیں


شوہر نے اسی وقت جاہلیت کا کردار ادا کرکے بیوی کو بُلایا

اسکی ایک نہیں سنی اور اسے رسی سے باندھ کر بے انتہا تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب وہ تشدد سے فارغ ہوا تو ساس نے موبائل ہاتھ میں تھما دیا اور کہا کہ یہ نمبر ھے تمہاری بیوی کے یار کا

شوہر نے موبائل کالز چیک کیں اور اس کے بعد میسج چیک کیئے تو لڑکے کے تمام میسجز موجود تھے جس میں کہا گیا تھا کہ جانو کیسی ہو جان بات کرو نا جانی تمہاری آواز نے مجھے پاگل کر دیا ھے.


یہ بھی پڑھیں

جاہل شوہر تمام میسج پڑھ کر اور بھی سیخ پا ہوا ایک دفعہ پھر دردسے کراہتی بے گناہ بیوی کو مار مار کر ادھ مؤا کر دیا

اتنے میں ساس نے بہو کے بھائی کو فون کرکے بتایا کہ تمہاری بہن کو ہم نے اسکے یار کے ساتھ موبائل پر بات کرتے ہوئے اور میسج کرتے ہو پکڑ لیا ہے

جس نے ہماری عزت خاک میں ملا دی ھے.

اسی وقت اس لڑکی کا بھائی اور ماں فورًا بیٹی کے گھر آئے ادھر لڑکی کی ساس اور شوہر نے اس کے بھائی اور ماں کو طعنے دے کر کہا تمہاری بہن بد چلن ھے فاحشہ ھے اور یہ اپنے یار کے ساتھ موبائل پر گپ شپ لگاتی اور ہماری عزت خاک میں ملاتی ھے.

لڑکی کے بھائی نے بھی زمانہ جاہلیت کو مات دی اور اپنے بہن کو بالوں سے پکڑ کر خوب زدو کوب کیا بنا دیکھے کہ ماتھے اور ہونٹوں پہ خون جما ہوا ہے

اور وہ پہلے ہی انتہائی مضروب ہوچکی ہے

لڑکی قسمیں کھا کر اپنی صفائی پیش کرتی رہی لیکن جاہل بنتِ شیطان ساس اور شوہر کے آگے بے بس رہی

لڑکی کی ماں نے بیٹی سے کہا کہ سچی ہو تو نہا دھو کر قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنی صفائی پیش کرو لڑکی نے نہا دھو کر با وضو قرآن پاک پر بھی سب کے سامنے ہاتھ رکھ دیا

لیکن دور حاضر کی بنتِ شیطان ساس نے اس کو بھی ٹھکرا دیا اور کہا کہ جو لڑکی اپنے شوہر سے غداری کر سکتی ھے

تو اس کے لئے قرآن پاک پر ہاتھ رکھنا بھی کوئی مشکل کام نہیں ھے.

اور اس کے ساتھ لڑکی کے جاہل شوہر نے مزید مشتعل کرنے کیلیے وہ سارے میسجز لڑکی کے بھائی کو دکھا دئیے جو لڑکے نے لڑکی کو اِمپریس کرنے کے لئے کئیے تھے

لڑکی کی ساس نے جلتی پرمونہہ سے تیل چھڑکا کہتمہاری بہن بہت چالاک اور مکار ھے

ناجانے کب سے یہ معاشقہ چلا رہی ہے.

جس پر لڑکی کے بھائی کو شیطان نے خوب غیرت دلائی اور اس نے طیش میں آکر بہن کی ایک نہ سنی پستول نکالا اپنی بہن کے سر میں چار گولیاں پیوست کر دیں.

اور یوں ایک رانگ نمبر کی وجہ سے ایک خاندان اجڑ گیا 6 بچے یتیم ہوگئے جنہوں نے آنکھوں کے سامنے مامتا کو تڑپتے دیکھا پہلے باپ کے پھر ماموں کے پاؤں پکڑ کے گڑگڑاتے رہے کہ پاپا جی ماموں جی امی کو نہ مارو

لیکن باپ اور ماموں تو غیرت مند تھے نا وہ بھلا کیوں رُکنے والے تھے

جب لڑکی کے دوسرے بھائی کو خبر ہوئی تو اس نے اپنے بھائی، ماں، بہنوئی اور ساس پر اور نامعلوم نمبر پر ایف آئ آر کٹوا دی.

جب پولیس نے اس موبائل کا ڈیٹا چیک کیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی نے صرف ایک دفعہ رانگ نمبر کو رسیو کیا تھا

اور پھر وہ رانگ نمبر مسلسل میسجز اور کالز کے ذریعے سے اس لڑکی کو پھنسانے کے چکر میں لگا رہا

موبائل فون کی ڈیٹا رپورٹ منظر عام پر آنے سے لڑکی کے جس بھائی نے بہن کو گولی ماری تھی اس نے اسی وقت جیل میں خودکشی کی اور رانگ نمبر ملانے والے لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جو یقینًا ایماندار محکمۂ پولیس کی قید سے ابتک بآسانی باہر آکر کسی نئی معصوم کو برباد کرنے کے چکروں میں ہوگا.

یوں ایک رانگ نمبر نے 3 دنوں کے اندر ایک پاک دامن عورت کو اس کے 6 بچوں سے پوری زندگی کے لئے جدا کر دیا.

اور 10 دنوں کے بعد لڑکی کے بھائی نے خودکشی کر کے ایک اور عورت کو بیوہ اور اس کے 4 بچوں کو یتیم کردیا۔

یوں 13 دنوں کے اندر 10 بچے یتیم اور 2 خاندان تباہ و برباد ہو گئے اماں بچوں کو بلکتا دیکھ دیکھ کے اور بیٹے بیٹی کے غم میں پاگل ہوگئی

ذرا سوچیئے اور بتائیے قصوروار کون۔۔؟

1: بےغیرت رانگ کال والا

2: شیطان کی باندی ساس

3: شکی و جاھل خاوند

4: نام نہاد غیرت مند بھائ

یا
5:ہمارا معاشرہ ؟

کیوں کرتے ہو یار ایسا ؟

خدا کاواسطہ 🙏 چھوڑ دو . توبہ کرلو آپکی بھی اولاد ہونی ہے

صرف بیٹیاں بھی ہوسکتی ہیں ان کا مستقبل سوچو ایسی حرکتوں سے صرف بدکردار لڑکیاں پھنستی ہیں

اور ایسی لڑکیاں کوٹھوں سے بآسانی مل جائیں گی وہاں جھک مار لیا کرو کیوں پاک دامن عورتوں کی زندگی اجاڑتے ہو گھروں کےگھر برباد کرتے ہو

سب دوستوں سے درخواست ہے

ہماری اس عرضی کو آگے ضرور شیئر کریں آپ کے شیئر کرنے سےیقینًا بہت سے لوگ اس جاہلیت سے باہر نکلیں گے

قابل صد احترام بہنیں بیٹیاں بھی غور کریں جب ایسی کوئی غلط کال دوسری تیسری دفعہ آئے تو شرم کرنے کی بجائے پلیز فورًا اپنے شوہر بھائی یا گھر کے مردوں کو بتائیں تاکہ صرف اپنی عزت ہی نہیں بلکہ پورے خاندان کی زندگی بھی بچ سکے