پرسکون زندگی کا راز || The secret to a peaceful life

GR SONS


پرسکون زندگی کا راز





ایک نہایت ہی اعلی تعلیم یافتہ پروفیسر صاحب نے ایک ٹریننگ سیشن کے دوران پہلا سوال ہی یہی کیا کہ

آپ میں سے شادی شدہ کون کون ہے؟

کافی سارے لوگوں نے ہاتھ کھڑے کیے-

دوسرا سوال ذرا معذرت کے ساتھ کیا کہ" جن لوگوں کی بیویاں ان پڑھ ہیں وہ لوگ کھڑے ہو جائیں اور جن لوگوں کی بیویاں پڑهی لکھی ہیں وہ بیٹھے رہیں-؟


تین لوگ کھڑے ہوگئے -انہیں کھڑے ہوتے دیکھ کے پروفیسر صاحب بھی اپنی سیٹ پہ کھڑے ہو کر پہلے انہیں سیلوٹ کیا اور بولے-

پتہ ہے میں نے آپ کو سیلوٹ کیوں کیا؟
کیونکہ تم لوگ خوش قسمت ہو کہ تمہیں ان پڑھ بیویاں ملیں ہیں-

میں نے زندگی کے دس سال ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور جاب ہولڈر خاتون سے شادی کر کے ضائع کر دیئے-


یہ بھی پڑھیں



اتنی طویل رفاقت میں ایک لمحہ بھی سکون سے نہیں گزرا -

بالآخر ہماری علیحدگی ہوگئ-

اب میں نے دوسری شادی ایک ان پڑھ خاتون سے کی ہے- یقین مانیں،
میری زندگی بدل گئی ہے-

سکون ہی سکون ہے خدمت گزار، فرمانبردار، خیال رکھنے والی اور پرخلوص محبت کرنے والی-

نہ کوئی بناوٹ اور نہ کوئی مصنوعی پن، جو دل میں ہے وہی زبان پہ-

رات کے گیارہ بجے واپسی ہوگی تو مسکراتے ہوئے ملے گی-

نہ کوئی شک نہ کوئی گمان اور نہ ہی کبھی کوئی تلخی-

صبح کو اٹھوں گا تو ہر چیز تیار ملے گی-

کبھی کچھ کہنے کی نوبت نہیں آئی-

رات کو تھکا ہارا واپس آؤں گا تو میری خیریت کیلئے پریشان بیٹهی ہوگی-

اور جب وہ میرے کام کر رہی ہوگی تو اس کے چہرے پہ ایک عجیب سی خوشی اور والہانہ پن ہوگا نہ کوئی بیزاری اور نہ ہی کوئی اکتاہٹ-

اور آخر پہ غیر شادی شدہ افراد سے مخاطب ہو کے بولے پلیز آئیڈیلزم سے باہر نکلیں یہ زندگی تباہ کردیتا ہے


کسی شریف گھرانے کی ان پڑھ بیٹی سے شادی کریں- زندگی پرسکون

گزرے گی