دنیا کے 10 گرم ترین علاقے || 10 hottest places in the world

GR SONS

 

دنیا کے 10 گرم ترین علاقے




ہماری زمین ہر طرح کی سخت موسمی حالات کا گھر ہے چاہیے وہ خون جمادینے والے سرد علاقے ہو یا تپتی ہوئی گرم علاقے آج ہم دنیا کے 10 گرم ترین علاقوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔


10۔جدہ

( سعودی عرب) زیادہ سے زیادہ ریکارڈ شدہ درجہ حرارت۔52C یا 125.6F

جدہ سعودی عرب کا ایک مشہور پرانا شہر اور بندرگاہ ہے یہ مکہ مکرمہ جانے کیلئے ایک دروازے کی حیثیت رکھتی ہے۔یہاں 22 جون 2010 کو 52 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔


9۔Mexicali

( میکسیکو ) زیادہ سے زیادہ ریکارڈ شدہ درجہ حرارت 52C یا 125.6F
یہ علاقہ میکسیکو کے ریاست Baja کے شمال میں واقع ہے اور اپنی گرمی کیلئے مشہور ہیں اس علاقے کو The Sun بھی کہا جاتا ہے۔
یہاں 28 جولائی 1995 کو 52 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس علاقے کی گرمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں جولائی کا اوسط درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ اور جنوری جیسے ٹھنڈے مہینے کا بھی 21 سینٹی گریڈ ہے۔


8۔الجزیرہ بارڈر گیٹ

( متحدہ عرب امارات ) زیادہ سے زیادہ ریکارڈ شدہ درجہ حرارت 52.1C یا 125.8F

اس علاقے میں جولائی 2002 میں 52.1 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔جبکہ جولائی 2013 میں یہ پھر 51.2 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔


7۔تربت

(پاکستان ) زیادہ سے زیادہ ریکارڈ شدہ درجہ حرارت 53.7C یا 128.7F
تربت پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے جنوب مغرب میں واقع ہے یہ دریا کیچ کے کنارے واقع ہے۔یہاں 28 مئی 2017 کو 53.7 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس کی تصدیق (ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن)(WMO) نے بھی کی تھی۔


6۔بصرہ

( عراق) زیادہ سے زیادہ ریکارڈ شدہ درجہ حرارت 53.9C یا 129F
بصرہ عراق میں واقع ایک گرم ترین شہر ہے یہاں 22 جولائی 2016 کو 53.9 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں

چالیس سے پچاس  ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان اگلی گرمی کی لہر کے لیے تیار رہیں۔

 کمرے کے درجہ حرارت۔۔۔۔۔۔



5۔Mitribah

(کویت) زیادہ سے زیادہ ریکارڈ شدہ درجہ حرارت 53.9 C یا 129F
یہ ایشیا میں واقع گرم ترین علاقوں میں سے ہے یہاں 21 جولائی 2016 کو 53.9 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جو اس وقت کے لحاظ سے 76 سال بعد ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔


4۔یہ علاقہ اسرائیل میں واقع ہے۔

جی آر سنز اسرائیل کو کسی بھی لحاظ سے سپورٹ نہیں کرتے اس لیے معلومات کاٹ دی گئی ہے۔



3۔Ahvaz

( ایران) زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 54C یا 129.2F
یہ ایران کے صوبہ Khuzestan کا دارالحکومت ہے۔یہاں 29 جون 2017 کو 54 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔یہ براعظم ایشیا میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔


2۔Kebili

( تیونس) زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت 55C یا 131F
تیونس میں واقع یہ علاقہ اپنے گرمی کیلئے مشہور ہیں یہاں 7 جولائی 1931 کو 55 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جوکہ براعظم افریقہ کا ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

1۔Furnace Creek

ڈیتھ ویلی ( ریاست ہائے متحدہ امریکہ ) زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت 56.7C یا 131F
یہ علاقہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ USA کے ریاست کیلیفورنیا میں واقع ہے یہاں 10 جولائی 1913 کو 56.7 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔یہ علاقہ اپنے سخت موسمی حالات کے لئے مشہور ہے یہاں گرمی میں اوسط ڈیلی درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ہے۔

نوٹ۔یہ تمام ریکارڈ شدہ درجہ حرارت WMO ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن سے تصدیق شدہ ہے۔

اس کے علاوہ ایسے درجہ حرارت بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کی Wmo نے تصدیق نہیں کی ہے مثلا 1922 میں العزیز یہ لیبیا میں 58 سینٹی گریڈ کا دعوٰی کیا گیا تھا لیکن بعد میں WMO نے اس کو غلط قراردیاتھا۔